گلگت(ٹی این این ) گلگت بلتستان میں انتخابات کے پیش نظر حکومت نے تمام اضلاع بھر میں 14 سے 16 نومبر تک عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ 15 نومبر 2020ء بروز اتوار کو گلگت بلتستان میں الیکشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ پولنگ کے روز گلگت کی عوام اپنے اپنے حلقوں میں اپنے امیدوار کیلئے ووٹ کاسٹ کریں گے۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسی تناظر میں شہری اپنے علاقوں میں پہنچیں گے تاکہ وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔ اس لئے سرکاری ملازمین کیلئے ناممکن ہے کہ وہ الیکشن کے روز ووٹ کاسٹ کرکے واپس اپنی ڈیوٹی پر پہنچ سکیں، اس لئے ان کی سہولت سور صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پورے گلگت بلتستان میں ہفتہ 14 نومبر سے پیر 16 نومبر تک عام تعطیل ہوگی۔

More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا