سکردو( تحریر نیوز) مرکزی خطیب امامیہ جامع مسجد سکردو قائد بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو میں جمعے کے اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کہا ہے کہ، جب تک خطے کی آئینی حیثیت کا تعین نہیں ہوتے کسی بھی قسم کے ٹیکسزز کا نفاذ کسی طور پر ہمیں قبول نہیں ہے۔ حکومت کو ٹیکس نظام نافذ کرنے کا اتنا ہی شوق ہے تو پہلے گلگت بلتستان کی قانونی اور آئینی حیثیت کو واضح کریں۔
امریکی حکام کی طرف سے گلگت بلتستان بارے بیان کی شدید افاظ میں مذمت کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ہماری محبتیں پاکستان کے ساتھ ہیں لیکن پاکستانی حکمرانوں نے آج تک ہمیں پاکستان قبول نہیں کیا لہذا متنازعہ حیثیت کے مطابق حقوق دینا وقت کی ضرورت ہے۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا