کھرمنگ (ٹی این این نامہ نگار خصوصی) نائب ناظم مقامی حکومت دیہی ترقی ضلع کھرمنگ کی دفتر سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق ضلع کھرمنگ میں سال 2020/21 کیلئے عوامی ضرورت کے مطابق سرکاری پراجیکٹس کی تقسیم کیلئے دیہی ترقی کے افسران ضلع بھر کے یونین کونسلز کا دورہ کریں گے اور عوامی ضرورت کے مطابق سرکاری فنڈر کی تقیسم کیلئے عوام سے رائے لی جائے گی. اس حوالے سے عوام سے خدشات پایا جاتا ہے. سوسل سوسائٹی کھرمنگ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ یہ سب صرف عوام کو بیوقف بنانے کا ایک ڈھونک حقیقت میں اس قسم کے تمام فنڈز منظور نذر افراد کو نوازتے جاتے ہیں اور اس قسم کے فنڈز صرف اور صرف کرپشن کا ایک ذریعہ ہے جسے سے آج تک ضلع کے عوام کی بھلائی کیلئے ایک روہے کا کام نہیں کیا بلکہ سیاسی اثر رسوخ رکھنے والے لوگ کہیں کوہل، کہیں واٹر شیڈ اور پائپ لائن وغیرہ برائے نام لگا کر پیسہ ہڑپ کرتے ہیں جسکا آج تک کسی سرکاری ادارے نے نوٹس نہیں لیا بلکہ انہی کرپٹ عناصر کے گھروں میں مہان بن کر مرغن غذاوں کو انجوائے کرتے رہے ہیں. ضلع کھرمنگ یونین کونسل مہدی آباد کے علاقہ غاسنگ اور منٹھوکھا کے متاثرین بلدیاتی فنڈز نے اس طرح کے اعلانات کو زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف قرار دیا ہے. اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ غاسنگ میں ہر سال اس طرح کے فنڈز آتے ہیں اور کرپٹ عناصر عوام کو دکھا دکھا کر کرپشن کرتے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں. منٹھوکھا سے تعلق رکھنے والے کچھ کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ ہر سال مختلف قسم کے فنڈ سیاسی اثر رسوخ رکھنے والے لوگ حال سمجھ کر کھاتے ہیں اور ندی کی کٹائی کو روکنے کیلئے آج تک کوئی شفاف کام نہیں کیا بلکہ سیاسی چمچوں کو ایک طرح سے رشوت کے طور اس طرح کے فنڈز دی جاتی ہے جو علاقے کے کچھ حرام خور جائز سمجھ کر کھا جاتے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ عوام رائے فقط ایک تماشا ہے گاوں اس وقت ترقیاتی کاموں کا قبرستان بنا ہوا ہے ندی کنارے کاشت کاروں کر ہر سال پانی کی کٹائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن فنڈر صرف اثر رسوخ رکھنے والے افراد کھا جاتے ہیں. انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دیہی فنڈز سے منٹھوکھا ندی کے پانی کی کٹاو کو روکنے کیلئے خصوصی فنڈر رکھا جائے اور شاہراہ پل سے اوپر کے علاقے آج تک نظر انداز ہوتے آئے ہیں اس فنڈ سے ان مقامات پر واٹر شیڈ لگائیں.
ضلع کھرمنگ میں دیہی ترقیاتی پراجیکٹس کی تقسیم کیلئے سرکاری اشتہار، عوام نے شدید خدشات کا اظہار کردیا.

More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا