امجد حسین ایڈوکیٹ نے قاری سرکارکی پانچ سالہ کارکردگی اور کرپشن کہانیوں کا بانڈھا پھوڑ دیا۔

0 0

گلگت(سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈوکیٹ نے انجینئر اسماعیل کے ہمراہ سینٹرل پریس کلب گلگت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت نے خاص پالیسی کے تحت اخباری صنعت کو تباہ کردیا ہے،محکمہ اطلاعات اخبارات کے بل پاس کرنے کے لئے میڈیا مالکان سے رشوت طلب کرتا ہے جواخبارات مشیر اطلاعات اور سیکریٹری انفارمیشن کو رشوت نہیں دیتے ہیں انہیں اشتہارات نہیں ملتے ہیں محکمہ اطلاعات میڈیا ہائسز کو کمیشن دینے پر مجبور کرتاہے،جبکہ سیکریٹری انفارمیشن فداحسین کرپشن کا بے تاج بادشاہ بن گیا ہے ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے آج کل سیکریٹری اطلاعات کرپشن سے بھی ایک قدم آگے ہوکر سیاسی جماعت کی پریس کانفرنس بھی کرتا ہے چیف سیکریٹری نے سیکریٹری اطلاعات کی حرکات سے نظریں کیوں چرارہے ہیں آخر اس دارے کو کرپشن ک لئے کیوں کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ گلگت بلتستان حکومت کرونا وائرس کی آڑمیں کرپشن کا بازار گرم کررہی ہے،وزیراعلیٰ نے کرونا سے نمٹنے کے بجائے تمام انتظامی مشینری کو اپنے ترقیاتی سکیموں کی بند ربانٹ پرلگادیا ہے اس وقت وزیراعلیٰ ڈھائی ارب روپے بجٹ کو آنے والے الیکشن میں سیاسی سرگرمیوں کے لئے استعمال کرنے کی منصوبہ کررہے ہیں۔امجد ایڈوکٰٹ نے کہا کہ صوبائی وزیراعلیٰ نے ساڑھے سات کروڈ روپے کی راشن تقسیم کے لئے بیس کرورڈ روپے خرچ کیا ہے جبکہ اندورن خانہ پیپرارول کو توڑ سکیموں کی بندربانٹ کرنے میں بھی لگا ہے ایک سوال کے جواب میں امجد ایڈوکیٹ نے کہا کہ مسلم لیگ نے چارسالہ دور اقتدار میں گلگت بلتستان میں ترقی تو نہیں ہوئی البتہ ستر ٹھیکیداروں کی بہت ترقی ہوئی ہے۔صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد ایڈوکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے 2010 ء عطاء آ باد سانحے کے موقع پر اس وقت کی پی پی پی کی حکومت نے تمام ترقیاتی بجٹ جو کہ 10 ارب روپے تھے متاثر ین پر خرچ کئے تھے حفیظ سرکار نے موجودہ کورونا کی تباہ کن صورتحال میں سات کروڑ روپے کی قلیل رقم کے پچیس ہزار تھیلے تقسیم کئے ہیں کسی گاؤں کے سو غریب گھرانوں میں سے صرف دو گھروں کو تین ہزار کا تھیلہ مل گیا ہے بقایہ منہ دیکھتے رہ گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کہ نااہل حکومت نے گزشتہ بائیس دنوں سے ایک طرف لاک ڈاؤن کے نام پر مساجد، تعلیمی ادارے، دفاتر، تعمیراتی کام اور کاروبار بندکروا کے لوگوں کو گھروں میں بند کر کے شدید مشکلات سے دو چار کرودیا ہے تو دوسری طرف اس موقع سے بھر فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے سیاسی عزائم کی تکمیل کر رہا ہے۔ اگر لاک ڈاؤن کرنا ہی ہے تو ڈی ڈبلیو پی کی سکیموں پر اور پی سی ون کی ریوجن پر ہونا چاہیے جبکہ کریپٹ حکومت پیپرا رول کو اور ٹیک کر کے ترقیاتی بجٹ بندر بانٹ کرنے کی کوشش میں لگی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حفیظ سرکار کو چاہیے کہ اس مشکل کی گھڑی میں ترقیاتی بجٹ کے بقایہ ڈھائی ارب روپے ہلتھ امرجنسی پر خرچ کرے برخلاف حکومت نہ تو کوئی کورونا ٹسٹنگ کٹ مہا کر رہی ہے نہ کسی ہسپتال پر دو روپے خرچ کئے جا رہا ہے اور نہ مستحقین تک راشن پہنچایا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا حفیظ حکومت کے ساڑھے چار سال میں ساٹھ یا ستر ٹھکیداروں نے خوب ترقی کی ہے جبکہ بیس لاکھ عوام کی حالت زار پہلے سے بھی بدتر ہو چکی ہے۔ پی پی کے دور میں صرف ضلع گلگت میں 23 میگاواٹ بجلی پیدا کی تھی موجودہ حکومت نے ساڑھے چار سال میں ایک میگاواٹ بجلی بھی نہیں بنا سکے ہیں نہ ہمارے پاس میڈیکل کالج ہے نہ انجینئرنگ یونیورسٹی ہے موجودہ حکومت کے پاس ترقی کے نام پر دکھانے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔ماضی میں صرف پی ڈبلیو ڈی سمت دیگر محکموں میں کرپشن ہو رہی تھی اس حکومت کے دور میں صحافت جیسے مقدس پیشے کو بھی کرپشن کی دلدل میں ڈال دیا ہے انفارمیشن کا سیکرٹری مشیر اطلاعات اور وزیر اعلیٰ کی مکمل آشیرباد سے کمیشن پر اشتہارات تقسیم کر رہا ہے جو اخبار اگر حکومت کے خلاف خبر شائع کرتا ہے تو اس کے اشتہارات بند کر کے بلکیک میل کیا جاتا ہے۔ انھوں نے حفیظ حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اب بھی وقت ہے حکومت ہوش کے ناخن لے اور اس مشکل وقت میں علاقے کے عوام کی بھر پور مدد کرے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %