ضلع غذرکے سب ڈویژن یاسین میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سراپا احتجاج۔

0 0

غذر(نامہ نگار خصوصی)ضلع غذر کا سب ڈویژن یاسین میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف آج عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا ، جس میں عوام کی کثير تعداد نے سخت سردی کے باوجود سڑک پر ا کر بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا ۔ مظاہرے میں عوامی نمائندوں کے علاوہ زندگی کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی، تاہم پاور ڈویلپمنٹ یونٹ کا کوئی بندہ موقع پر موجود نہیں تھا ۔ مظاہرے سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ یاسین میں تین پاور ہاوسزز ہونے کے باوجود عوام کو بجلی مہیا نہیں کرنا انتظامہ کی نا اہلی ہے ۔ مقررین نے مزید کہا کہ یاسین کے عوام کو اس سسکتی سردی میں اندھیرے میں رکھ کر اُن کی بجلی اشکومن اور پونیال کو دی جا رہی ہے جو کہ یہاں کے عوام کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے ۔ عوام نے مزید کہا کہ اگر اس سلسلے کو نہ روکا گیا تو اگلے لائحہ عمل کا علان جلدی کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اِن دنوں یاسین کے گنجان آباد علاقے طاوس اور یاسین خاص میں تاریخ کی بدترین لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ، ایک طرف سردی کی شدت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور دوسری طرف بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام کا جینا مشکل ہوا ہے ، واضح رہے ان دنوں یاسین شديد سردی کی لپیٹ میں ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website