جموں کشمیر متنازعہ خطہ ہے، ہندوستان کی جانب سے جاری کردہ نقشہ مسترد ۔ دفتر خارجہ کا اہم بیان

0 0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/ٹی این این)پاکستان نے بھارت کےجاری کردہ سیاسی نقشوں کو مسترد کردیاہے جو اقوام متحدہ کے نقشوں سے ہم آہنگ نہیں ہیں۔ دفتر خارجہ کےترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ گزشتہ روز بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ سیاسی نقشوں میں جموں و کشمیر کے علاقے اور گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے حصوں کو بھارت کا حصہ دکھانا غلط اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مکمل خلاف ورزی ہے۔ترجمان نے اعادہ کیا کہ بھارت کا کوئی بھی اقدام اقوام متحدہ کی جانب سے جموں و کشمیر کی تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتا۔

دوسری طرف ہندوستان کے اس اقدام کے بعد گلگت بلتستان میں متنازعہ بنیاد پر حقوق کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ہندوستان کو کہا جارہا ہے کہ گلگت بلتستان ریاست جموں کشمیر کی اکائی ہے اور جب تک رائے شماری نہیں ہوتے گلگت بلتستان،لداخ،جموں کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق متنازعہ ہی رہے گا،گلگت بلتستان کے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہندوستان کی جانب سے لداخ کو براہ راست مرکز کے ماتحت کرنے کو دہشت گردی قرار دیا جارہا ہے۔ عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ ہندوستان کےناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے گلگت بلتستان کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق حقوق دینے کی ضرورت ہے اور یہاں کے عوام کا سٹیٹ سبجیکٹ کی خلاف ورزی کے خلاف احتجاج پر غور فکر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دشمن ملک بھارت کو کسی بھی طرح گلگت بلتستان میں دخل اندازی کا موقع نہ ملے

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website