انجمن تاجران سکردو نے گلگت بلتستان کی متنازعہ حیثیت کے مطابق حقوق کیلئے تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔

0 0

سکردو(پ،ر) انجمن تاجران سکردو کے مرکزی جنرل سکریٹری احمد چو شگری میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان مزید کسی قسم کے پیکج کا مےمتحمل نہیں۔ اُنکا کہنا تھا کہسپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ گلگت بلتستان کل بھی متنازعہ تھا آج بھی متنازعہ ہے اور جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا اس وقت تک یہ علاقہ متنازعہ رہے گا۔ لہذا مزید کسی عارضی سیٹ اپ کی ذکر کئے بغیر ہمیں متنازعہ علاقوں کے حقوق دئے جائیں ۔اسٹیٹ سبجیکٹ رول کسی بھی متنازعہ علاقے کا روح ہوتا ہے اسے فوری طور بحال کیا جائے بین الاقوامی قوانین کے تحت متنازعہ علاقوں کے لئے 25 اشیا پر سبسڈی دی جاتی ہے۔اس پر فوری عمل در آمد کیا جائے عوام شعوری طور پر بیدار ہوچکے ہیں جہاں دس بندے جمع ہوتے ہیں وہیں اپنے حقوق کی باتیں کر رہے ہیں پاکستان کے موجودہ معاشی بد حالی کے تناظر میں گلگت بلتستان کسی بڑے احتجاجی تحریک کا متحمل نہیں ہوسکتا۔گزشتہ ہفتے گلگت اور سکردو میں عوامی ایکشن کمیٹی اور سول سوسائٹی نے چہلم کے بعدمتنازعہ علاقوں کے حقوق کے لئے ایک موثر تحریک چلانے کے لئے اندرون خانہ عوامی رابطہ مہم تیز کردیاہے۔امید ہے چہلم کے بعد ان حقوق کے حصول کے لئے زبردست احتجاجی تحریک کا آغاز ہوگا ۔لہذا ارباب اقتدار سے گزارش ہے کہ کسی بڑے تحریک کے اٹھنے سے پہلے ان مسائیل کی طرف توجہ دیں اور گلگت بلتستان کے عوام کو بغیر کسی آئیں وائیں شائیں کے متنازعہ علاقوں کے حقوق دئے جائیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %