شگر(عابدشگری) شگر کے بالائی علاقے بیسل میں قیامت صغرا برپا ،ہولناک ٓتشزدگی کے نتیجے میں،ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جھلس کر جاں بحق دس گھروں کو بھی نقصان پہنچآگ لگنے کا یہ واقعہ شگر کے بالائی یونین باشہ کے علاقے بیسل میں پیش آیا جہاںگزشتہ رات ہونے والی آتشزدگی نے علاقے میں قیامت صغرا برپا کردیا قیامت خیز واقعے میں ایک ہی خاندان کے 5افراد جھلس کر لقمہ اجل بن گئے جبکہ 10گھروں کو آگ نے تباہ کرکے رکھ دیا ہے بتایا جاتا ہے کہ آگ گزشتہ رات 11بجے کے قریب میں لگی تاہم مواصلاتی رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے کسی کو خبر نہیں ہوئی 9 گھروں کو لگنے والی آگ کی اصل وجہ تو معلوم نہیں ہوسکی تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ گھر میں موجود چولہے کی وجہ سے لگی ہے ذرائع کا کہنا ہے آگ اس وقت لگی جب گھر کے تمام افراد سو رہے تھے اور جس کمرے میں پہلے آگ لگی اس میں موجود تمام افراد کو آگ نگل گیا جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے افراد جن میں مختار کی والدہ سکینہ بیوہ ، مختار کی بیوی مریم ، بیٹی حوا ،بیٹوں فدا حسین اور عباس شامل ہیں تاہم گھر کا سربراہ مختار میں نالے میں ہونے کی وجہ سے بچ گئے بتایا جاتا ہے مختار کے بھائی اسی گھر کے دوسرے کمرے میں سور ہے تھے مکمل طور پر محفوظ رہے آگ کی خبر سنتے ہی مقامی لوگوں گھر وں سے نکل آئے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی مگر فوری طور پر آگ پر قابو پانے میں کامیاب نہیں ہوئے جس کے باعث 5افراد لقمہ اجل بن گئے ،آگ لگنے کی اصل وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی، کمیونیکیشن سہولیات اور ریسکیو ادارے نہ ہونے کی وجہ سے بر وقت اقدامات نہ اٹھایا جاسکا اور اتنا نقصان کا سامنا کرنا پڑا ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ڈی سی شگر،ایس پی ،اے ڈی جی بی ڈی ایم سمیت پوری ضلعی انتظامیہ کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی ۔ اور متاثرین کو ٹینٹ سمیت کھانے پینے کی اشیاء فراہم کردی گئی ہے مقامی افراد کے مطابق آگ گھر میں چولہے سے لگی اہل علاقہ کو آگ لگے کی خبر پہنچنے تک آگ نے دو بچے اور تین خواتین کو اپنے لپیٹ میں لیا تھا پانچوں افراد جھلسنے کی وجہ سے موقع پر ہی جابحق کو چکے تھے اس سے قبل بھی بیسل چھوترون و دیگر مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آ چکے ہیں آگ لگنے سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔دوسری جانب شگر پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آگ گھر میں موجود چولہے کی وجہ سے لگی ہے تاہم تحقیقات کے بعد ہی اصل صورتحال سامنے آسکتی ہے
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا