ضلع کھرمنگ سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے چین سےزراعت میں PHD مکمل کرلی۔

0 0

کھرمنگ (پ،ر)ضلع کھرمنگ سے تعلق رکھنے والے سید عارف رضوی نے چین سے پی ایچ ڈی مکمل کر لی. پی ایچ ڈی مقالے کے کامیاب دفاع کے بعد ساوتھ چائینہ ایگریکلچر یونیورسٹی نے انہیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کر دی. سید عارف حسین رضوی پچھلے 3 برسوں سے چین کی معروف تحقیق گاہ ساوتھ چائینہ ایگریکلر یونیورسٹی میں ریسرچ میں مشغول تھے. ان کا تحقیقی موضوع ہے “نیچرل پروڈکٹس اینڈ کیمیکل ایکولوجی”. اس ریسرچ موضوع کے تحت ریسرچر نے بلتستان کے پہاڑوں پر اگنے والی مختلف جڑی بوٹیوں کا تحقیقی مطالعہ کیا. یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر عارف رضوی کے 7 مقالے مختلف بین الاقوامی تحقیقی مجلات میں شائع ہو چکے ہیں.
ڈاکٹر عارف رضوی کا کہنا ہے کہ ریسرچ کے نتیجے میں اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ بلتستان میں پائی جانے والی جڑی بوٹیوں میں مفید کیمیکل پائی جاتی ہے. ان کیمیکلز کو زراعت, ادویات اور غذائی اجناس میں استعمال کیا جا سکتا ہے. ان کا مزید کہا تھا کہ گلگت بلتستان میں زراعت کے پیشے میں تحقیق کا وسیع سکوپ موجود ہے. تحقیق کے ذریعے نہ صرف زرعی پیداوار کو بڑھایا جا سکتا ہے بلکہ اس کے معیار کو بھی بہتر بنایا جا سکتا ہے.

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %