محکمہ تعمیرات عامہ کی لاپروائی ،ضلع شگر کا اہم رابطہ پُل کئی ماہ سے بند،عوام پریشان ۔

0 0

شگر(تحقیقاتی رپورٹ منظور ناز) شگر محکمے تعمیرات عامہ کا مبینہ غفلت باشہ زل گونڈ پل چار مہینوں سے بند ہے لیکن محکمے تعمیرات ک طرف سے کوئی زمہ دار نے اس پل کو دیکھنے کی بھی زخمت نہیں کیا شگر کے بالائی علاقے باشہ سیسکو بیسل ارندو کو زل بین اور دیگر گاوں سے ملانے والا پل چار مہینوں سے مکمل بند پڑا ہے محکمے تعمیرات عامہ شگر کے حکام نے انکھ بند کر کے اس پل کی ریپرنگ کا کوئی قدم نہیں اٹھایا علاقے کے عوام کا موقوف ہے کہ محکمے تعمیرات نے ہمیشہ اس پل کے منصوبے میں متعلقہ ٹھیکداروںنے اس پل کے رپیرنگ منصوبے می دو نمبری کیا کئی بار اس پل کے ریپرنگ کے لئے فنڈز رکھا لیکن ٹھیکداروں نے دونمبری طریقے سے چار پانچ تختی لگا کے چلے گئے اور محکمے کی طرف سے کوئی تحقیقات نہیں کیا گیا اب نالے میں پانی بھی زیادہ زیادہ ہوگئی ہے گاڑیاں پار کرنے کے لیئے سخت مشکلات ہے اگر اس پل کے مرمت ایک ہفتے کے اندر نہیں ہوا تو گاڑیاں پانی میں پھسنے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوسکتے ہے اور باشہ کے بالائی چار گاوں کا سکردو سے رابطہ منقطع ہونے کا خطرہ ہے کئی بار علاقے کی عوام کی طرف سے محکمے تعمیرات شگر کے کے حکام کو اخباری بیانات اور درخواست کے زریعے مطالبہ کرنے کے باوجود انہوں نے اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور خاموش تماشا بن کر بیٹھا ہوا ہے شاید یہ افسران اور سیاسی نمائیندے اس علاقے کے عوام کو انسان نہیں سمجھتے ہونگے ورنہ ایک پل چار مہینوں سے بند ہے اور محکمے کی طرف سے کوئی تعمیراتی قدم نہیں اٹھاناان تمام افسران کے کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے علاقے باشہ کے عوام کا کہنا ہے اگر اس پل کا ٹھیکہ پہلے والے ٹھیکداروں کو دیا گیا تو شدید احتجاج کرینگے

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %