کھرمنگ(ٹی این این) ضلع کھرمنگ منٹھوکھا فیز 2 گیمل کا افتتاح تو گزشتہ ماہ ہوگیا لیکن نئے بجلی گھر کی افتتاح نے قریبی علاقے کے عوام کو لوڈشیڈنگ اور ہائی ولٹیج تاروں کے دھماکوں کی شکل میں شدید پریشانی میں مبتلاء کردیا۔ تفصیلات کے مطابق منٹھوکھا گیمل فیز 2 کی افتتاح کے بعد قدیم فیز 1 بجلی گھر کو متبادل ہائی ولٹیج لائن اور سب اسٹیشن نہ ہونے بند کردیا ہے جہاں سے موضع منٹھوکھا، منٹھونالہ، غاسنگ،آخونپہ،مادھوپور،گوہری اور ہلال آباد کے علاقوں کو بجلی دی جاتی تھی۔ لیکن نئے بجلی گھر کی افتتاح نے جہاں غیر معیاری سروس کیوجہ سے متاثرین کو مزید ذہنی عذاب میں مبتلا کردیا وہیں علاقے کے عوام کو بدترین لوڈشیڈنگ کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ منٹھوکھا گیمل بجلی کی تعمیراتی کام میں کرپشن اور ناقص مٹیرل کی استعمال سے جہاں آئے روز پائپ سے پانی کا اخراج معمول بن گئی ہے اور غیر معیاری تاروں کے استعمال کی وجہ سے آئے روز ہائی ولٹیج لائن میںمسلسل شارٹ سرکٹ کے دھماکوں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا وہیں رمضان کے مبارک میں مسلسل لوڈشیڈنگ نے نظام زندگی کاروبار بھر طرح متاثر کردیا ہے وہیں محکمہ برقیات کی جانب سے اس مسلے کی طرف کوئی توجہ دینے والا نہیں۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اس وقت منٹھوکھا گیمل فیز 2 کو مہدی آباد بجلی گھر کے ساتھ لنک کردیا ہےجہاں سے بجلی ٹاون ایریا کو مکمل طور پر نظرانداز سکردو کیلئے سپلائی کی جارہی ہے اور مہدی آباد بجلی گھر سے علاقہ منٹھوکھا، منٹھونالہ، غاسنگ،آخونپہ،مادھوپور،گوہری اور ہلال آباد کو بجلی صدقہ سمجھ کر 24 گھٹنوں میںآدھا گھنٹے کیلئےچھوڑی جاتی ہے جو کہ اس علاقے کے ساتھ بدترین مذاق اور ظلم کی انتہاء ہے۔
امام جمعہ الجماعت جامع مسجد ضلعی ہیڈکوارٹر کھرمنگ کے خطیب سید علی الموسوی نے اس حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گیمل فیز 2 سے بجلی کی فراہمی سب سے پہلے غاسنگ تا ہلال آباد کے عوام کا حق بنتا ہے لیکن محکمہ برقیات نے اس علاقے کے ساتھ ذیادتی کرکے غاسنگ تا ہلال آباد کو اندھیرے میں ڈوبو کو سکردو لے جانا علاقے کے عوام سے ساتھ حکومتی ظلم کی انتہاء ہے۔اُنہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر حکومت گیمل فیز 2سے علاقے کے عوام بجلی نہیں دے سکتے تو غاسنگ تا ہلال آباد کے عوام کیلئے منٹھوکھا بجلی گھر فیز 1 کو فوری طور پر بحال کریں اور اس بجلی گھر سے منٹھوکھا سب اسٹیشن تک الگ سے لائن بچھا کر علاقے کو عوام کو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ آغا علی الموسوی نے وزیر برقیات اور کمشنر بلتستان سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ اس سنگین مسلے کی طرف توجہ دیں ورنہ شاہراہ کھرمنگ کو مکمل طور پر بند کرکے احتجاج کیا جائے گا۔
ضلع کھرمنگ منٹھوکھا 1.5MW بجلی گھر کا افتتاح ؛ قریبی علاقے شدید لوڈشیڈنگ اور دھماکوں سے دوچار کردیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا