اسلام آباد(ویب ڈیسک/ٹی این این) موبائل سروس کمپنی یوفون نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے مبینہ طور پر غیرقانونی نیکسٹ جنریشن موبائل سروس (4جی/ایل ٹی ای) کی فراہمی سے متعلق شروع کی گئی انکوائری کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں یوفون حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ نیب نے ان کی انتظامیہ کو ہراساں کرنے کے لیے انکوائری کا آغاز کیا۔درخواست میں کہا گیا کہ قومی احتساب بیورو یوفون سے ایل ٹی ای سروس کی اجازت سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے جو کہ پہلے سے موجود ہیں اور انہیں موبائل کمپنیوں کے ریگولیٹر سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔یوفون نے دعویٰ کیا کہ مذموم مقاصد کے تحت انکوائری کا آغاز کیا گیا اور عدالت سے طلبی کا نوٹس منسوخ کرنے کی استدعا کی۔درخواست میں یوفون کی جانب سے قومی احتساب بیورو ، پی ٹی اے اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فریق بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نیب نے یوفون کے چیف ریگولیٹری ہیڈ نوید بٹ کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی انتظامیہ کیخلاف پی ٹی ایم ایل / یوفون کو غیرقانونی طور پر 4 جی/ ایل ٹی ای سروس کی اجازت دینے سے متعلق انکوائری میں طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔نوٹس میں کہا گیا تھا کہ ’ متعلقہ اتھارٹی قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے تحت ملزمان کی جانب سے کیے گئے جرم سے آگاہ ہے‘۔نیب کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں مزید کہا گیا تھا کہ انکوائری میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ ’ پی ٹی ایم ایل /یوفون کو 4 جی /ایل ٹی ای سروس متعارف کروانے کی اجازت غیر قانونی طور پر ٹیکنالوجی نیوٹریلٹی کی نیلامی کے بغیر دی گئی۔
معروف موبائل سروس کمپنی نیب کے ریڈار پر، کمپنی نے عدالت سے رجوع کرلیا ۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا