قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی تشکیل نو،سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو اہم ذمہ داری مل گئی۔

0 0

اسلام آباد(ویب ڈیسک/ٹی این این ) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی تشکیل نو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کوقائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا رکن بنا دیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق سابق وزیرخزانہ اسد عمر کو کمیٹی برائے خزانہ کا رکن بنا دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسد عمر کو پی ٹی آئی کے سید باسط احمد سلطان کی جگہ کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے جبکہ انہیں فیض اللہ کی جگہ کمیٹی کا چیئر مین بنایا جائے گا۔اسد عمر کمیٹی کو چیئرمین بنانے کے لیے پیر کو فنانس کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے خزانہ کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔یہ پیشرفت اسد عمر اور عمران خان کی اس ملاقات کے بعد ہوئی جس میں سابق وزیرخزانہ نے وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website