اسلام آباد(ٹی این این )حکومت نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چیئرمین لگانے کا فیصلہ کر لیاہے جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسد عمر کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے انہیں کابینہ میں واپسی کیلئے منانے کی کوشش کی لیکن وہ مسلسل انکار کر تے رہے تاہم انہوں نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی چیئرمین شپ پر رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔ اسد عمر کی رضا مندی کے بعد عمران خان نے چیف وہیپ عامر ڈوگر کو ہدایات جاری کر دی ہیں ۔ وزیراعظم کی جانب سے ہدایت ملنے پر چیف وہیپ نے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو صورتحال سے آگاہ کر دیاہے ۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی جس سے قبل پارلیمنٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس دوران اراکین اسمبلی نے غیر منتخب افراد کو بڑے عہدوں پر تعینات کر نے پر تحفظات کا اظہار کیا جسے وزیراعظم عمران خان نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کو بہتر کرنے کیلئے یہ فیصلے ضروری تھے ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا