سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل سید ارشد حسین شاہ سپریم اپیلیٹ کورٹ جی بی کے چیف جج مقرر۔

0 0

گلگت( ٹی این این) وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے وکیل اور سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل سید ارشد حسین شاہ کو سپریم اپیلیٹ کورٹ کے چیف جج مقرر کرنے کی منظوری دے کر نوٹیفکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گورنر گلگت بلتستان کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت سید ارشد حسین شاہ سپریم اپیلیٹ کورٹ کے چیف جج تعینات کئے گئے ہیں گورنر نے گورننس آرڈر 2018کے آرٹیکل 75(8) اور آرٹیکل75(10)کے تحت سید ارشدحسین کو چیف جج تعینات کرنے کی سمری ارسال کی تھی، جس کی وزیر اعظم نے منظوری دیدی ہے ، چیف کورٹ کے چیف جج وزیر شکیل اپیلیٹ کورٹ کے جج ہونگے جبکہ چیف کورٹ کے سینئر ترین جج ملک حق نواز چیف کورٹ کے چیف جج تعینات ہونگے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website