اسلام آباد (ٹی این این )سابق وزیراعظم نوازشریف نے بیرون ملک علاج کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے ۔نجی ٹی وی ’’ہم نیوز‘‘ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے بیرون ملک علاج کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیاہے اور پاکستان میں ہی علاج کروانے کی پابندی پر نظر ثانی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ علاج اسی ڈاکٹر سے ممکن ہے جس نے برطانیہ میں علاج کیا تھا ۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے 26 مارچ کو نوازشریف کو طبی بنیادوں پر چھ ہفتے کیلئے ضمانت دی گئی تھی جس کے بعد نوازشریف کو جیل سے رہا کر دیا گیا تھا تاہم نوازشریف ابتدائی طور پر شریف میڈیکل سٹی میں ہی علاج کروارہے تھے تاہم اب انہوں نے بیرون ملک علاج کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔
سابق وزیراعظم نوازشریف نے بیرون ملک روانگی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا