شگر(ٹی این این) محکمہ زراعت شگر نے سرکاری سکولوں میں گارڈنینگ کلب کا قیام زرعی علوم کی ترویج کا نیا آئڈیا دیا گیا اج سے اس پروجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کردیا محمد ایوب بلغاری انچارج پی اے آر سی سکردو مہمان خصوصی تھے اور مہمان خصوصی نے پھولوں کے بیج لگا کر گارڈنینگ کلب کا افتتاح کیا ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت جی ایم ثاقب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں زراعت اور اسکے مختلف شعبوں میں نئی نسل کی کم ہوتی دلچسپی کو محسوس کرتے ہوئے نئی نسل کے لئے اسمیں دلچسپی کے ساماں پیدا کرنے کے لئے اور گارڈنینگ کے فروغ کے لئے سکولوں میں گارڈنینگ کلبس کے قیام کا فیصلہ کیا تھا آج اس سلسلے میں کشمل ہائی سکول شگر میں پہلا کامیاب پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پہلے کامیاب گارڈنینگ کلب کے ماڈل کو پورے شگر کے دیگر اداروں میں پھیلایا جائے گا تاکہ آنے والی نسل زراعت کو بطور پیشہ اور کاروبار بھی اپنانا چاہیں تو انکے پاس وافر علم موجود ہو۔
ہیڈ ماسٹر محمد خان صاحب نے انتہائی نفیس انسان ہونے کے کارن پورے سکول کو کچن گارڈن اور فلوریکلچر گارڈن میں تبدیل کیا ہے۔ اس سکول کو محکمہ زراعت کی طرفسے پھولوں کی پیکٹس اور گلاب کے پودوں کا تحفہ دیا گیا جسے ہیڈ ماسٹر نے وصول کیا اور ۔ اس علاقے کے سماجی کارکن جناب عیسے خان کو متفقہ طور پر اس گارڈنینگ کلب کے چئر پرسن مقررکیا گیا۔ اس کلب کے پیٹرن چیف ڈی ڈی زراعت شگر جناب جی ایم ثاقب نے کلب کے لئے بہترین کیاریاں بنانے پر ایک ہزار روپئے نقد انعام بھی دیا۔
محکہ زراعت شگر نے زراعت کی فروغ کیلئے تاریخ ساز کارنامہ سرانجام دیا
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا