واہ کینٹ (ویب ڈیسک ٹی این این)سابق وزیر داخلہ چوہدری اچانک لمبے عرصے کے بعد میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے تحریک انصاف کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ہے ۔واہ کینٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہناتھا کہ موجودہ حکومت نے قرضوں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ، حکومت ایک دن کچھ اور اگلے دن کچھ اور کہتی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ میرا میاں نوازشریف سے قطعی مختلف موقف ہے جس کا اظہار میں نے میٹنگز میں بھی کیا ، آج مجھے پی ٹی آئی کا موقف ہندوستان کے حوالے سے نظرہی نہیں آتا ، آج مجھے نوازشریف اور عمران خان کی انڈین پالیسی میں کوئی فرق نہیں نظر آ رہا ، عمران خان کا اب بھارت سے متعلق نظریہ نوازشریف جیسا ہی ہے ۔کیا مودی کی حکومت سے خیر کی توقع کی جاسکتی ہے ؟ میں کہتاہوں کہ نہیں ہے اور اگر کسی کو ہے تو بتا دے ، بھارت سے متعلق پی ٹی آئی کا کوئی موقف نظر نہیں آتا ۔
چوہدری نثار کا کہناتھا کہ عمران خان کو کوئی سمجھائے کہ حکومتیں ٹویٹ سے نہیں چلتی ہیں ، نوازشریف کے کیسز عدالت میں ہیں میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ اگر ان کا موقف تھا کہ صوبائی ممبران کی تنخواہیں نہیں بڑھنی چاہیے تو یہ اپنی پارٹی کو کہہ دیتے کہ اس معاملے کو اسمبلی میں نہ لائیں لیکن وہ بل پیش بھی ہوا اور پاس بھی ہو گیا ۔ وزیراعظم عمران خان کو مناسب وقت میں فیصلہ کرنا چاہیے تھا ۔
بھارت کے معاملے پر عمران خان اور نواز شریف ایک پیج پر ہے،چوہدری نثار برس پڑے۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا