ضلع شگر میں محکمہ زراعت لاورث ہوگیا،افرادی قوت کی کمی سے مشکلات میں اضافہ ۔

0 0

شگر(ٹی این این) محکمہ زراعت شگر بے اسرا ہوگیا ،دفتری امور مکمل طور پر ٹھپ ،6افراد کی جگہ 2بھی نہیں مل سکا ،افرادی قوت سے محروم محکمہ کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا گیا تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت بلتستان ریجن کی جانب سے محکمہ زراعت شگر کے ساتھ روا سلوک کے باعث ضلع کا اہم ترین محکمہ بے آسرا ہوکر رہ گیا ہے اور دفتری امور چلانے کے لئے بھی ایک کلرک تک میسر نہیں جس کے باعث تمام تر کام رضاکاروں سے لینے پر محکمہ مجبور ہوکر رہ گیا ہے اگر یہی صورتحال رہی تو محکمے کی کاکردگی داو پر لگ سکتے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت ضلع سکردو میں ہی 14کلریکل اسٹاف موجود ہے اسی طرح ضلع گانچھے میں 8اور ضلع کھرمنگ کے لئے 2کلرک موجود ہے مگر ضلع شگر کے لئے ایک بھی کلرک موجود نہیں ہے جس کے باعث کلرک کا کام بھی یا ڈی ڈی خود کو کرنا پڑتا ہے یا کسی رضاکار کے ذریعے سے کام نمٹانا پڑرہا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ حال ہی میں محکمہ زراعت شگر سے 6کلریکل اسٹاف کا سکردو سمیت مختلف جگہوں پر تبادلہ کردیا گیا تھا اور ان 6افراد کی جگہ دو افراد ضلع شگر کے کھاتے میں ڈال دیا گیا تھا تاہم اس وقت وہ 2افراد بھی محکمے کو نہیں ملا ہے جس کے باعث محکمہ زراعت شگر کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ذرائع کا کہناہے کہ ضلع بننے کے باوجود محکمہ زراعت اور جنگلات جیسے اہم محکموں کے لئے کوئی پوسٹ کریٹ ہی نہیں کی گئی ہے جس کے باعث ضلع شگر جیسے وسیع و عریض ضلع میں دو اہم محکمے زراعت اور جنگلات دونوں کو افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ زراعت بلتستان ریجن اگر شگر پر زرہ برابر توجہ دیں تو افرادی قوت کی کمی کا مسئلہ کسی حد تک حل کیا جاسکتا ہے مگر محکمہ کی جانب سے ضلع شگر کو مکمل طو ر پر نظر انداز کیا جارہا ہے جس کے باعث سونے کا انڈہ دینے والا محکمہ عوام اور حکومت دونو ں کو فائدہ پہنچانے سے مکمل طور پر قاصر ہیں ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %