گلگت بلتستان کے بیس لاکھ عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ڈاکٹر زمان رہنما پی ٹی آئی

0 0

چلاس(پریس ریلیز) تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رہنما ڈاکٹر زمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے بیس لاکھ لوگ تن من دھن سے مملکت خداداد کی حفاظت کے لئے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ لڑنے کے لئے تیار ہیں مودی غلط فہمی میں نہ رہے ہماری امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھے جار حیت کی گئی تو ایسا کرارا جواب دینگے جو مودی کی نسلیں قیامت تک بھول نہ پائیںگے ۔انڈیا پاکستان کے مسلوں کا حل جنگ نہیں مزاکرات ہیں ہمیں غربت جہالت کے خلاف لڑنا ہو گا بھارت ہمیں بنانا رپبلک نہ سمجھیں ہم ایٹمی قوت ہیں مودی ووٹ کے خاطر انسانیت کو جنگ کی آگ میں نہ جھونکے مودی دو ایٹمی ملکوں کے درمیان تجربات نہ کرے جنگ شروع کی گئی تو لوگ ناگا ساکی اور ہیروشیما بھول جائنگے مودی الیکشن میں اپنی ہار دیکھ کر بوکھلا گیا ھے مودی نے سیکولر ہندوستان کا چہرہ بگاڑ کر رکھ دیا ھے۔ بھارتی عوام ایسے جنونی دہشت گرد کو دوبارہ ہندوستان کا حکمران بننے کی غلطی نہ دھرائیں جس نے ھندوستان کو اقلیتوں کے لئے جہنم بنایا ھے مودی اپنے اندرونی مسائل سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان کے ساتھ جنگ کا ڈرامہ کرنا چاھتا ھے مودی نے پھر بھی حوش کے ناخن نہ لئے تو ھم پاک فوج اور عمران خان کے ساتھ مل کرھندوستان کو دنیا کے نقشے سے مٹا دینگے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website