ضلع کھرمنگ لائن آف کنٹرول کے خوبصورت وادیوں تک غیر مُلکی سیاح کو رسائی کا اعلان۔

0 0

کھرمنگ(ٹی این این) اسسٹنٹ کمشنر ضلع کھرمنگ سید شہریار شیرازی نےویڈیو پیغام کے ذریعے ضلع کھرمنگ لائن آف کنٹرول کے خوبصورت اور دلفریب وادیوں تک غیرمُلکی سیاحوں کا رسائی کا اعلان کردیا۔ اُنکا کہنا تھا کہ سیاحت کی فروغ کیلئے ضلع کھرمنگ انتظامیہ تمام تر وسائل لانے کیلئے تیار ہیں اور سیاحوں کو ہر قسم کے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ضلع کھرمنگ خموش آبشار سے خصوصی ویڈیو پیغام میں اُنہوں نے کہا کہ سیاحت کی فروغ کیلئے اس آبشار کو خصوصی طور پر غیر مُلکی سیاحوں کو رسائی کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اس آبشار کا شمار ایشاء کے خوبصورت ترین آبشاروں میں ہوتا ہے۔
یاد رہے ضلع کھرمنگ میں سیاحت کے حوالے سے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ لیکن حکومت کی جانب سے عدم توجہی کے سبب ضلع کھرمنگ کا خوبصورت علاقہ آج تک سیاحوں کی پہنچ سے محروم رہا ہے۔ اب چونکہ حکومت نے اہم فیصلہ کرلیاہے تو حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ پہلی فرصت میں ماحولیاتی آلودگی کو روکنے اور خاص طور پر صاف پانی کو گندگی سے بچانے اور سیورج کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے سیاحتی مقامات پر موجود باتھ روزمز کے سوریج کو کھڈے کھود کر چھوڑا جاتا ہے، جو نکل کر صاف شفاف ندی میں شامل ہوجاتی ہے اس مہلک قسم کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے اس حوالے سے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website