سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی فدامحمدناشاد کا چیرمین پی آئی اے کو خط،ناقابل یقین مطالبہ کردیا۔

0 0

گلگت(پ،ر)سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی فدامحمدناشاد نے چیرمین پاکستان انٹرنیشنل ائر لاینز ائیرمارشل ارشد ملک سے مطالبہ کیا ہے کہ گلگت سکردو کےہوائی سفر کے کرایوں کو مناسب سطح پر لایا جائے تاکہ اس علاقے کے عوام اس سہولت سے استفادہ کر سکے ۔
چیرمین پی آئی اے نام نام لکھے گئے مراسلے میں اُنہوں نے کہا ہے کہ اس وقت اندرون ملک دیگر شہروں کے ہوائی سفر کرایوں اور گلگت ، سکردو کے کرایوں کا موازنہ کیا جائے تو گلگت بلتستان کےہوائی سفر کا کرایہ انتہائی نا مناسب اور عوام کے لئے ناقابل برداشت ہے ۔ سپیکر نے اپنے مراسلے کے ساتھ اسلام آباد سے کراچی ، کوئٹہ ، بہاولپور اور ملتان کے کرایوں کا گلگت اور سکردو کے کرایوں کے ساتھ فی منٹ پرواز کے لحاظ سے تقابلی جائزہ نامہ شامل کرتے ہوئے یہ ثابت کر دیکھایا ہے کہ گلگت اور سکردو کا کرایہ سب سے ذیادہہے ۔
خاص طور پر اسلام آباد سے سکردو کا کرایہ گرمیوں میں مہنگا ترین ، جو فی منٹ -/249 روپے سے -/357 روپے تک بن جاتا جبکہ اسلام آباد سے کراچی کا -/121 سے -/183 ، ملتان کا -/133 سے -/233 ،کوئٹہ کا -/122 سے -/217 ، اور بہاولپور کا -/100 سے -/181 روپے تک فی منٹ کرایہ لے رہا ہے ۔ جبکہ اسلام آباد سے سکردو کا کرایہ سردی کے ایام میں بھی -/202 اور -/312 روپے فی منٹ کے حساب سے لے رہےہیں , جبکہ میڈیکل ایمرجنسی کی حالت میں جب مریضوں کے ساتھ ایک دو تیمار دار بھی ہمراہہوا توہوائی سفر کے اخراجات نا قابل برداشت بن جاتا ہے ۔ گلگت سکردو روڈ زیر تعمیرہونےے کے سبب لوگ ہوائی سفر کرنے پر مجبور اور ایسے میں ان مجبور مسافروں کی حالت مزید قابل رحم بن جاتے ہیں ۔ حاجی ناشاد نے چیرمین پی آی اے سے اپیل کی ہے کہ وہ بذات خود جائزہ لے کر گلگت اور سکردو کے کرایوں میں اگر ذیادہ رعایت نہیں دے سکتے تو کم از کم دیگر اندرون ملک ہوائی کرایوں کی سطح تک لائیں ۔ سپیکر نے اس مراسلے کے نقولات گورنر اور وزیر اعلی، گلگت بلتستان دونوں کو ارسال کرتے ہوئے ان سے بھی اس مسئلے کو حل کرنے میں مدد طلب کی ہے ۔ سپیکر نے اس امید کا اظہار کیا ھے کہ دونوں حکام اس مسئلے پر بھر پور توجہ دیں گے ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website