میانوالی( ویب ڈیسک/ٹی این این)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں جب کہ جو سرمایہ کار کرپشن کی وجہ سے ملک چھوڑ کر گئے تھے ، وہ سب واپس آرہے ہیں‘میانوالی میں نمل یونیورسٹی کے چھٹے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ طلبہ کے والدین کے چہروں پر خاص خوشیاں دیکھ رہا ہوں، طلبا سے زیادہ والدین کے چہروں پرخوشی ہے ، دیہاتی علاقے میں پرائیویٹ یونیورسٹی کے بارے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، اتنے دور دراز علاقے میں یونیورسٹی قائم کرنا مشکل ہوتاہے ۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کامیابی اسے دیتا ہے جو محنت کرتا ہے ، پاکستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں، جو سرمایہ کار کرپشن کی وجہ سے ملک چھوڑ کر گئے تھے ، وہ سب واپس آرہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی دوسرے کلچر کو اپنانے والے غلام ذہن بن جاتے ہیں، علامہ اقبال کی شاعری کو پڑھیں تو ایسے لگتا ہے وہ آج بھی ہم سے بات کررہے ہیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا