اسلام آباد(ٹی این این) عاصم ٹوانہ ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کے بعد اب منرل ڈیپارٹمنٹ میں گل کھلانے لگے ہیں منرل پالیسی میں کسی بھی قسم کی ترمیم کو گلگت بلتستان کے متعلقہ شعبے سے وابستہ افراد کی مشاورت کے بغیر قبول نہیں کیا جائے گا. گلگت بلتستان کے معدنی ذخائر کا ضیاع سمیت رشوت اور اقرباء پروری کے بنا پر گلگت بلتستان کے عوام کا استحصال ہونے جارہا ہے مختلف حلیے بہانوں سے نان لوکل افراد کو نوازا جانے لگا ہے مختلف قوانین اور قدغن لگا کر گلگت بلتستان کے عوام اس شعبے سے دور رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے. ان خیالات کا اظہار مولانا سلطان رئیس نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے بدنام زمانہ ایک سکریٹری جس کے خلاف پوری قوم نے احتجاج کیا بجائے اس کو وفاق واپس بجوانے کے انکو مزید اختیارات دیکر عوام پر مسلط کرنا صوبائی حکومت کی عوام دشمن پالیسی ہے انہوں نےکہا مزید کہا کہ گلگت بلتستان کونسل میں گلگت بلتستان کی بہترین نمائندگی ہونے کے باوجود عوامی ایکشن کمیٹی نے کونسل کو حاصل اختیارات گلگت بلتستان اسمبلی منتقل کرنے کا مطالبہ کیا اگر چیف سکریٹری گلگت بلتستان کو متعلقہ محکمے کے سیاہ و سفید کا مالک بنانے کی کوشش کی گئی تو شدید ردعمل کا اظہار کریں گے ساتھ ہی انہوں نےکہا کہ مائیننگز کیلئے لیز کے مراحل کو آسان بناتے ہوئے لوکل افراد کی وساطت سے نان لوکل افراد کیلئے مواقع فراہم کئے جائیں.
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا