محکمہ تعمیرات عامہ اور برقیات گلگت بلتستان میں دس فیصد کمیشن کا خوب چرچہ۔

0 0

سکردو(ٹی این این) تعمیرات عامہ اور برقیات گلگت بلتستان کے افسران دس فیصد کمیشن خور بن کر گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں کروڑوں روپے کا کرپشن کرنے کا انکشاف ہوا ہے اور گلگت بلتستان کے خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے گلگت بلتستان کے کئی ٹھیکیداروں نے تحریر نیوز کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرائط رکھا کر بتایا کہ تعمیرات عامہ اور برقیات کے کلرک سے لیکر چیف انجینئر تک ہر پروجیکٹ میں دس فیصد کمیشن وصول کرتے ہیں اور ٹھیکیداروں کا کہنا تھا کمیشن کے خاطر افسران نے ہر پروجیکٹ سے اپنا حصہ دس فیصد وصول کرنے کیلئے پروجیکٹ مکمل نہ ہونے کے باوجود پیمنٹ کرتے ہیں اور ہمارے نام پر بل نکل کر محکمے کے افسران نے خود اپس میں تقسیم کرتے ہیں اور بدنام ٹھیکیدار ہوجاتا ہے ایک کروڑ کے پروجیکٹ کے کام میں دس لاکھ محکمے کے افسران ہم سے دس فیصد کمیشن وصول کرتے ہیں اور رشوت کے علاوہ دس لاکھ ایک کروڑ کے کام میں لیتا ہے اور ناقص میٹریل استعمال کرنے پر ہم مجبور ہوجاتے کیونکہ جس پروجیکٹ سے ہمیں جو فائدہ ملنا ہے وہ محکمہ تعمیرات عامہ کے افسران لیتے ہیں انہوں کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگا کر وفاق میں اقتدار حاصل کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے امیدیں لگا بیٹھا ہے کی وہ اس ناسور دس فیصد کمیشن کو ختم کرنے کیلئے کردار ادا کرینگے انہوں نے گورنر گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ اور برقیات میں جو دس فیصد کمیشن کا کلچرل ہے اس کو ختم کرنے کیلئے عملی طور پر اقدامات کریں ورنہ کرپشن کی روک تھام کرنا مشکل ہوجائے گا

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website