سکردو(ٹی این این) ممتاز عالم دین اور بلتستان یوتھ لائنس کے چیرمین شیخ محمد حسن جوہری کی گرفتاری کے خلاف بلتستان کئی اضلاع میں انجمن تاجران بلتستان کی کال پر شٹر ڈاون ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ضلع سکردو،کھرمنگ ، شگر اور گانچھے میں نماز جمعہ کے بعد عوام نے احتجاجی ریلی نکالی اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مرکزی امامیہ جامع مسجد میں خطبہ جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے خطیب جامع مسجد سکردو شیخ جواد نے اُنکی گرفتاری پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے رہائی کا مطالبہ کیا۔
نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد عوام شدید نعرے بازی کرتے ہوئے یادگار شہیدا ء سکردو پر جمع ہوگئے جہاں انجمن تاجران بلتستان کے صدر سمیت مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات نے مظاہرین سے خطاب کیا اور مولانا حسن جوہری کی گرفتاری پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو بلتستان کے پُرامن فضاوں کو خراب کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سکردو انتظامیہ فوری طور پر شیخ حسن جوہری کو بلامشروط رہا کریں ۔ یادگار شہدا پر جوق درجوق عوام احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوئے جو ایک لشکر کی شکل میں حمید گڑھ کی طرف رواں دھواں ہے اور سکردو انظامیہ اور مسلم لیگ ن کی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہا ہے۔دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ حسن جوہری کی رہائی کیلئے جج کی عدم موجدگی کی وجہ سے 22 جنوری بروز منگل سیشن کورٹ سکردو میں بحث کیلئے تاریخ مقرر ہوا ہے ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا