گلگت(چیف رپورٹر) گلگت بلتستان بہت ہی خوبصورت علاقہ ہے اور وادی نلتر اپنا مثال اپ ہے یہاں سالانہ لاکھوں سیاح آتے ہیں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ٹورزم پولیس ڈویژن بنائی جائے تاکہ اس علاقے میں سیاحت کو مزید فروغ مل سکے یہ بات آئی جی پی گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی نے نلتر میں انٹر یونیورسٹیز سکی چمپئن شپ کے فائنل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ یہاں کہ لوگ بہت ہی مہمان نواز ہے جو بھی سیاح آتے ہیں اور کو خوش آمدید کہتے ہیں اور بھرپور مدد کرتے ہیں۔آئی جی پی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپ اور ملائیشا کی طرح یہاں بھی ٹورزم پولیس کا پائلٹ پروجیکٹ کو شروع کررہے ہیں اس حوالے سے وفاقی حکومت وزیر اعلی سمیت اعلی حکام سے بات چیت ہوئی ہے تاکہ یہاں پر ایسی پولیس کا قیام عمل میں لایا جائے جو سیاحوں کی مدد کرے اور ان کے مسائل حل کرے اس سلسلے میں وادی نلتر وادی ہنزہ اور چلاس میں ٹورزم پولیس بنا رہے ہیں اور عنقریب پورے گلگت بلتستان میں ایک الگ ڈویثزن بنایا جائے گا تاکہ گلگت بلتستان جو ایک جنت نظیر علاقہ ہے جہاں پر ملکی سمیت غیر ملکی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد اتی ہے ان کو سہولت میسر اسکے اور پولیس فورس بہتر طور پر اپنے فرائض سر انجام دے سکے۔اس موقع پر انھوں نے پولیس فورس کو ضروری سامان اور دیگر اشیاء بھی دیا اور یہ احکامات جاری کردیئے کہ وہ مزید احسن طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دے سکے۔ائی جی پی کا کہنا کا کہنا ہے کہ یہ ماڈل ہم نے ملائیشا سے لیا ہے اور اس ڈویثزن کو الگ یونیفارم الگ گاڑیاں سمیت تمام سہولیات فراہم کرینگے اور اس ڈویثزن کی بہترین طریقے سے ٹریننگ دی جائے گی تاکہ وہ اپنے فرائض کے ادائیگی بہتر انداز میں کر سکے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا