پی آئی اے کی ناقص کارکردگی,کئی جہاز گروانڈ، گلگت بلتستان کیلئے پروازیں مسلسل منسوخ۔

0 0

کراچی (نیوز آن لائن/ٹی این این) پی آئی اے انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے آٹھ جہازوں کو گراؤنڈ کردیا گیا، لیز پر حاصل کیے جانے والے طیاروں کی بھاری رقم ادا کی جارہی ہے جبکہ اندرون ملک پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے شعبہ انجینئرنگ کی ناقص پالیسی اور حکمت عملی کے باعث پی آئی اے کےبوئنگ 777 سمیت 8 طیارے گراؤنڈ کر دیئے گئے، فضائی آپریشن متاثر ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پی آئی اے کے شبعہ انجینئرنگ کی ناقص پالیسی اور حکمت عملی کے باعث لیز پر حاصل طیارے استعمال نہیں کئے جاسکے، پی آئی اے کے بوئینگ 777 طیارے سمیت 8 طیارے گراؤنڈ کر دیئے گئے۔فضائی آپریشن شدید متاثر ہوگیا، پی آئی اے کے فلیٹ میں ٹرپل سیون 12 طیارے، اے ائیر بس 320 گیارہ اور اے ٹی آر کے نو طیارے شامل ہیں۔ پی آئی اے کی جانب سے ایک 777 تین اے 320 اور اے ٹی آر کے چار طیارے گراؤنڈ کئے گئے ہیں۔
ان میں سے 777 اور اے 320 کے گراؤنڈ طیارے لیز پر حاصل کئے گئے ہیں، لیز کے طیاروں سے آمدنی صفر ہے جبکہ بھاری کرایوں کی ادائیگی کی جارہی ہے۔چار اے ٹی آر طیارے گراؤنڈ ہونے سے اندرون ملک کے چھوٹے روٹس اور گلگت بلتستان سکردو اور گلگت کی پروازیں منسوخی کا شکار ہو رہی ہیں، اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ٹرپل سیون، ایک اے 320 دواور ایک اےٹی آر کی درستگی دیر سے ہوگی اور باقی طیارے روٹین چیک پر ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %