کراچی(ٹی این این) گلگت بلتستان ضلع غذر یایسن سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ خوش بخت 4 جنوری 2019 سے لاپتہ ہیں۔ تفصیلات کے کراچی سپرہائی وے رحیم ویو اپارٹمنٹ بلاک ایچ کے رہائشی خوش بخت کراچی کے علاقہ ناظم آباد میں واقع سیفی ایک نجی ہسپتال میں بطور نرسنگ اسسٹنٹ کام کرتی تھی لیکن مورخہ چار جنوری کو دن بارہ بجے ڈیوٹی سے گھر کی طر نکل گئی ہے لیکن تا حال گھر نہیں پونچی۔اہل خانہ نے اس حوالے سے کراچی ڈسٹرک ملیر کے سچل تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ہے لیکن پولیس تا حال لڑکی کو برآمد کرنے میں ناکام ہیں۔
اہل خانہ نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ آئی جی سندھ سے اپیل کی ہے کہ اُنکی بیٹی کی بازیابی کیلئے کوشش کریں کیونکہ مقامی پولیس اس حوالے سے تعاون نہیں کررہا ہے اور واقعہ کو چھ روز گزرنے کے باوجود تھانہ سچل پولیس نے تاحال مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز نہیں کیا۔مغویہ کے ورثاء نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ والدین نے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے شہری کی بازیابی کیلئے سندھ حکومت کو خط لکھیں ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا