شگر(ٹی این این)محکمہ صحت شگر کے ویکسینٹر کی پوسٹ پر کئی سالوں سے رضاکرانہ خدمات انجام دینے والوں کو نظرانداز کرکے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری کے احکامات کی کھلے عام دھجیاں بکھیر دئے۔رضاکار ملازمین کا عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں محکمہ صحت شگر کے مختلف یونین کیلئے ویکسینٹر کی پوسٹوں پر کیریئر ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے ہونے والے ٹیسٹ کے بعد محکمانہ انٹرویو میں شدید ہیرا پھیری کی شکایات سامنے آگئے۔ شگر کے دو یونینز میں کئی کئی سالوں سے بغیر معاوضے سے خدمات انجام دینے والوں کو نظرانداز کردیا گیا ہے۔ جس میں الچوڑی اور برالدو شامل ہے جہاں کئی کئی سالوں سے بلامعاوضہ ڈیوٹی دینے والوں کو یکسر نظرانداز کرکے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری کی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی ہے۔ امیدواروں کے مطابق صوبائی حکومت کی کابینہ اجلاس میں رضاکارانہ فرائض دینے والوں کو خصوصی رعایت کیساتھ ترجیح دینے کا فیصلہ ہوا تھا اور تمام اداروں کو اس فیصلے کا پابند بنایا گیا تھا ۔تاہم محکمہ صحت گلگت بلتستان کے حکام نے ان کی احکامات ہوا اڑاتے ہوئے سراسر خلاف ورزی کی ہے۔
ضلع شگر میں ویکسینٹر کی بھرتیوں میں من مانی کا انکشاف،متاثرین نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا