سکردو(تحریر نیوز نیٹ ورک)گلگت بلتستان میں محکمہ صحت میں ہونے والی سروس سٹرکچر کی منظوری سے محض 20فیصد من پسند سٹاف مستفید ہونے کا انکشاف جبکہ 80فیصد سینئر ملازمین حق سے محروم رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی حکومت کی جانب سے محکمہ سروس سٹرکچر کی منظوری سے صرف 20سٹاف مستفید ہوئے ہیں۔جبکہ 80فیصد ملازمین جوکہ محکمہ میں گذشتہ 30 سے35سالوں سے خدمات انجام دے رہے ہیں ایک ہی سکیل میں کام کرتے ہوئے حقوق سے محروم ہیں۔ان ملازمین کے مطابق ان کے بہت سے ساتھی اسی سکیل میں سبکدوش بھی ہوگئے ہیں۔ تاہم بار بار مطالبہ کے بائوجود ہم اپنے جائز حق سے محروم ہے۔انہوں نے چیف سیکریٹری سمیت ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ سروسز ڈیپارٹمنٹ میں عرصہ دراز سے زیر التویٰ فائل پر نظر ثانی کرکے ترقیاتی کلیہ کا ابتدائی حد کا حکم جاری کیا جائے۔تاکہ بروقت حق سے محروم سٹاف کو حق مل سکے۔
محکمہ صحت گلگت بلتستان میں ہونے والی سروس سٹرکچر کی منظوری سے محض بیس فیصد من پسند عملہ مستفید۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا