وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں کابل پہنچ گئے۔

0 0

اسلام آباد(ویب ڈیسک/ٹی این این) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 4 ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں کابل پہنچ گئے ہیں، شاہ محمود قریشی ایران، چین اور روس کی قیادت سے بھی ملیں گے۔ خطے کے امن و استحکام اور باہمی تعاون پر بات ہو گی۔وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دورہ افغانستان، ایران، چین اور روس پر کابل پہنچ گئے۔ وزیرخارجہ اپنے چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں افغانستان پہنچے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان، ایران، چین اورروس کے چار روزہ دورے پر ہیں۔
چار ملکی دورے کے دوران وزیرخارجہ افغانستان، ایران، چین اور روس کی قیادت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، خطے کے امن و استحکام، سرمایہ کاری اور افغان مفاہمتی عمل پر پربات چیت سمیت باہمی تجارت کے فروغ پر بات کریں گے۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سمیت وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہیں۔چارہ ملکی دورے پر روانگی سے پہلے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہ اکیسویں صدی کو ایشیاء کی صدی بنانا ہے تو امن و استحکام اس کی بنیادی شرط ہے۔ پاکستان کی سوچ مثبت و تعمیری ہے اور ہم خطےکو ترقی کی دوڑ میں آگے لے جانا چاہتے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website