ضلع نگر میں اسپیشل افرادکا ڈیٹا اکھٹا کرکے اُن کے مسائل حل کیا جائے۔نگر ڈیس ابیلیٹی فورم۔

0 0

نگر ( اقبال رااجوا) نگر ڈیس ایبلیٹی فورم کے صدر کی ڈی سی نگر سے ملاقات ،ضلع نگر میں اسپیشل افرادکا ڈیٹا اکھٹا کرنیکے لئے پورے ضلع میں سروے کرانے کی اپیل ۔ تفصیلات کے مطابق نگر ڈیس ایبلیٹی فورم کے صدر شمس المتین نے آج ڈپٹی کمشنر نگر کے دفتر میں ان سے تفصیلی ملاقات کی ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر نگر سے مطالبہ کیا کہ نگر میں معذوران کی فہرست مرتب کرنے کے لئے پورے ضلع میں سروے کرانا ہے اس سلسے میں آپ ہماری مدد و رہنمائی کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سروے جب اپنی مدد آپ کر کے کیا تھا تو ہمارے سروے کو نامکمل قرار دے کر منظور نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نگر ڈیس ایبلیٹی فورم میں ایکس و پچاس سے زائد مختلف نوعیت کے معذوران رجسٹرڑ ہیں ۔ انہون نے مذید اپیل کی سروے کرانا کثیر الخرچ ہونے کے ساتھ ہم معزوران کے لئے ممکن بھی نہیں ہے اس لئے آپ ہماری کوئی مدد کریں تو ہم تمام معذوران کو کچھ حقوق ملیں گے اور ہم بھی کچھ آرام سے زندگی گزار سکیں۔ ڈی سی نگر کمال الدین قمر شہزاد نے کہا کہ ہم اگلے کچھ ہفتوں میں سوشل ویلفئیر آفیسر نگر کی مدد سے سروے کرانے کی کوشش کرتے ہیں اس سلسلے میں ہم سوشل ویلفئیر آفس سیکریٹریٹ سے رابطہ کر کے سروے بارے میں معلومات لیں گے۔انہوں نے نگر ڈیس ایبلیٹی فورم کے صدر کو اپنی بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرادی ۔جس پر صدر نے ڈپٹی کمشنر نگر کا شکریہ ادا کیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website