لاہور(ویب ڈیسک )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کے صاحبزادے بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنر ل قمر جاوید کے بیٹے سعد صدیق باجوہ کے ماہ نور صابر کے ساتھ نکاح کی تقریب گزشتہ رات لاہور کے گریڑن گولف اینڈ کنٹری کلب میں منعقد ہوئی۔ آرمی چیف کے بیٹے کا نکاح معروف کاروباری شخصیت صابر حمید کی بیٹی کے ساتھ ہوا ، نکاح سکالر علامہ ثاقب رضا مصطفائی نے پڑھایا۔تقریب میں دولہے اور دولہن کے قریبی دوستوں اور عزیزوں نے شرکت کی۔شادی کی تقریب میں آرمی چیف نے محفل میلاد کا انعقاد کیا جس میں نعت خوانی کی گئی۔محفل میں معروف نعت خوانوں نے بھی شرکت کی۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا