راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستانی فوج کے ترجمان اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ کسی نامعلوم شخص کو اپنے ذاتی بینک اکائونٹس کی تفصیلات نہ بتائیں چاہے وہ فوج کا نمائندہ کیوں نہ ہو ۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کچھ لوگ اپنے آپ کو پاک فوج کا افسر یا نیب کا نمائندہ ظاہر کر کے لوگوں کے بینک اکائونٹس کی تفصیلات حاصل کر رہے ہیں ، ایسے افراد کو بالکل گھاس نہ ڈالیں بلکہ فوری طور پر سیکیورٹی اداروں سے رابطہ کریں ۔
انھوں نے کہا کہ اب تک کئی ایسے کیسز سامنے آ چکے ہیں جس میں بذریعہ کال لوگوں سے رابطہ کر کے بینک اکائونٹس کی تفصیلات حاصل کی گئی ہیں اور پھر انہیں جعلسازی کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔
https://twitter.com/peaceforchange/status/1061199892360675328
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا