گلگت (تحریر نیوزنیٹ ورک) عوامی ایکشن کمیٹی کے اعلامئے کے مطابق ا نسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ شہباز نے چیرمین عوامی ایکشن کمیٹی مولانا سلطان رئیس کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردی ہے۔ مولانا سلطان رئیس پر عوامی احتجاج کے دوران روڈ بلاک کرنے کار سرکار میں مداخلت کیس میں ضمانت کنسل کردی ہے۔اُنکے وکیل کی جانب سے ضمانت کے درخواست کو کو بھی مسترد کردیا ہے۔
اس حوالے سے مولانا سلطان رئیس کا ہمارے نمائندے سے خصوصی طور پر ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم پُرامن لوگ ہیں اور قانون کے دئرائے میں رہتے ہوئے عوامی حقوق کیلئے پُرامن احتجاج ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے لہذا اس معاملےمیں جو بھی قانونی نکتہ ہوگا اس پر عمل کرتے ہوئے سامنا کروں گا۔
سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے عوامی ایکشن کمیٹی کے چیر مین مولانا سلطان رئیس کی حمایت میں لوگوں نے بھرپور احتجا ج کرنا شروع کیا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں پرامن احتجاج کرنا دہشتگردی میں زمرے میں آتا ہے جبکہ دیگر صوبوں میں دہشت گردی سرکاری مہمان بن بیٹھے ہیں۔لہذا اُنکو گرفتار کرنے دراصل گلگت بلتستان میں امن خراب کرنے کی سازش قرار دیا جارہا ہے
چیرمین عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان مولانا سلطان رئیس کو گرفتار کرنے کا حکم۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا