اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت نے مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں لگائے گئے بجلی کے تمام منصوبوں کے آڈٹ کا فیصلہ کیا ، جبکہ 2 منصوبے کے آڈٹ کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران فواد چودھری نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں لگایا گیا قائداعظم سولر پاور پلانٹ دنیا کا مہنگا ترین پلانٹ ہے، جبکہ بھکی ، حویلی بہادر شاہ، ساہیوال کول، پورٹ قاسم پلانٹس سے دنیا کی مہنگی ترین بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ ان پلانٹس کی وجہ سے ایک روپیہ 32 پیسے بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوا ، جبکہ پنجاب میں لگائے گئے ایل این جی پلانٹس میں نیب تحقیقات کا آغاز کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر جو بات ہورہی ہے، اس پر ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا، کوشش کی کہ گیس کی قیمت بڑھانے سے غریبوں پر اثر نہ پڑے، ہماری کوشش ہے کہ چیزوں کو بہتر اور ٹھیک کریں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے جس طرح اداروں سے کھلواڑ کیا اس کو بھی سامنے لانا ہے، جب ہم کہتے ہیں کہ احتساب ہونا چاہئے تو کچھ دوست کہتے ہیں اپوزیشن سے بنا کر رکھنی چاہئے، جب سب کچھ اس طرح چلنا ہے تو پھر تحریک انصاف کو حکومت میں آنے کی کیا ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں احتساب کا کہا جاتا ہے وہاں پر جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے، لوگوں کو پتا ہی نہیں اور ان کے اکائونٹس میں اربوں روپے نکل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے آخر دو سال میں بجلی کی قیمت بڑھ کر 15 روپے 53 پیسے فی یونٹ ہوئی، یہ بجلی حکومت 11 روپے 71 پیسے فی یونٹ میں فروخت کر رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سردیوں میں ایک ارب دو کروڑ یومیہ نقصان کر رہی ہے، گرمیوں میں بجلی کا ایک ارب 80 کروڑ روپے نقصان حکومت برداشت کر رہی ہے اور اس نقصان کی وجہ سے 34 ارب روپے ہرسال گردشی قرضے میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت نیپرا طے کرتا ہے اور یہ ادارہ ہم نے نہیں گزشتہ حکومتوں نے بنایا ، نیپرا نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کریں ورنہ روز نقصان ہوگا اور آج 14 ہزار میگاواٹ بجلی کی طلب ہے۔
حکومت نے مسلم لیگ نون کے مشکلات میں مزید اضافہ کردیا،بجلی کے تمام منصوبوں کے آڈٹ کا فیصلہ۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا