ضلع کھرمنگ انتظامیہ نے بیمار قوم پرست رہنما کا شناختی کارڈ ضبط کرلیا، علاج کیلئے مسائل درپش۔

0 0

سکردو(تحریر نیوز نیٹ ورک) گلگت بلتستان کے مشہور سوشل ایکٹوسٹ اور قوم پرست رہنما شبیر مایار اچانک طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے گزشتہ دنوں ڈسٹرک ہیڈکوارٹر سکردو میں ایڈمٹ کرایا جہاں سے ڈاکٹروں نے اُنہیں دل بیماری کا تشخیص ہونے کے بعد علاج کیلئے پنڈی ریفر کیا ہے۔
شبیر مایار کانام فورتھ شیڈول میں ہونے کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ کھرمنگ نے اُنکا شناختی کارڈ ضبط کیا ہوا ہےا ور بیماری کے عالم میں بھی شناختی کارڈ دینے کیلئے تیار نہیں۔شبیر مایار کا تعلق ضلع کھرمنگ ہے اور اُنکے والدین کراچی میں سیٹل ہیں اُنہوں نے میٹرک تا بی اے کراچی کرنے کے بعدبلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن سیاسی سرگرمیوں میں مصروف رہے ہیں۔وہ 2009 میں سید حیدرشاہ کے ساتھ سکردو جیل میں میں بھی رہے ہیں۔ٹیکس مو منٹ ، خالصہ سر کار گہوری اور چھومک سمیت دیگر عوامی ایشوز پر عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کے سرگرم کارکن کی حیثیت سے کام کرتے رہے ہیں۔ اُنہیں جولائی 2018 میں شیڈول فورتھ ، 7 ستمبر کو گرفتار کرکے بذریعہ دیوسائی گلگت سے ضمانت پر رہا ہوئے۔
ضلعی انظامیہ کے اس روئے کی وجہ سے آج صبح سے سوشل میڈیا پر عوام نے ہنگامہ کھڑا کیا ہوا ہے لوگ شکوہ کر رہے ہیں کہ نظریاتی اختلاف کی بنیاد پر پہلے اس دہشتگرد بنا کو فورتھ شیڈول میں ڈالا اور بیمار ہونے پر شناختی کارڈ نہ دینا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
گلگت بلتستان کے معروف سوشل ایکٹوسٹ انجینئر شبیر حسین کا کہنا ہے کہ شبیر مایار کا شناختی کارڈ ضبط کر کے انہیں اپنے علاجکیلئے جانے سے روکنا بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اس طرح کی بھونڈی اور چھوٹی حرکتیں کر کے پالیسی ساز نوجوانوں کو بغاوت پر تو اکسا سکتے ہیں مگر کسی حرکت سے روک نہیں سکتے۔ اپنا حقوق مانگنے والوں سے یہ سلوک کسی طور پر بھی ملک کے مفاد میں نہیں۔
گلگت بلتستان کے معروف کالم نگار شیر علی انجم لکھتے ہیں۔قوم پرست رہنما اور ممتاز سوشل ایکٹوسٹ شبیر مایار جو دہشت گردی کی وجہ سے نہیں بلکہ نظریہ گلگت بلتستان کی وجہ سے فورتھ شیڈول میں ہے. انہیں بیماری کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سکردو کے ڈاکٹروں نے پنڈی ریفر کیا ہے۔لیکن سکردو انتظامیہ نے انکا شناختی کارڈ ضبط کیا ہوا ہے اور سفری دستاویز نہ ہونے کی وجہ سے انکا سفر اور علاج کیلئے پریشانی کا سامنا ہے جو جان لیوا بھی ہوسکتا ہے۔پس معلوم یہ ہواکہ جس شناختی کارڈ بنیاد پر یہاں کے شہری ووٹ کاسٹ نہیں کرسکتے یہاں کے عوام کی قانونی شہریت واضح نہیں اب اس شناختی کارڈ کے زریعے علاج بھی ناممکن ہوگیا ہے۔یہاں فریاد سپریم کورٹ سےکرنا چاہئے یا اقوام متحدہ اور گلگت بلتستان کے مسائل سے بے خبر انسانی حقوق کی تنظیموں سے مجھے نہیں معلوم۔لیکن جو کچھ کیا جارہا ہے وہ درست سمت نہیں ہے۔.
بلتستان کے سینئر صحافی اور شاعر ذیشان مہدی لکھتے ہیںکہ یہ کوئی نئی بات نہیں کہ کامریڈ شبیر مایار درد دل میں مبتلا ہو گیا ہے ، وہ تو ایک عرصہ سے اس قوم کا درد، دل میں لئے تڑپ رہا تھا ، نئی بات صرف یہ ہے کہ اس مرض میں جیل جانے والا اس بار ہسپتال پہنچ گیا ۔ ۔ ۔ ویسے قوم کےلئے یہ بھی نئی بات نہیں جب گریٹ قوم پرست رہمنا حیدر شاہ رضوی زندگی کے آخری دن گن رہے تھے تو کس نے ساتھ دیا تھا ؟ وہ لوگ جو ان کو “جوش” دلاتے رہتے تھے وہ بالکل مدہوش تھے اور آج شبیر مایار کو مختلف ایشوز پر بڑھکاتے رہنے والے “ہوش” کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ۔ ۔ ۔ آپ نے ان کو شیڈول فور تک پہنچا دیا ، اب ذرا پنڈی تک پہنچا دیں تاکہ وہ اپنا علاج کرا کے دوبارہ “قوم” کےلئے آواز اٹھا سکے۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے ایک اہم سیاسی رہنما کی جانب سے مداخلت پر پولیس نے کل تک کارڈ اور اے ٹی ایم واپس کرنے کا وعدہ کیا ہے ایسا نہ ہونے کی صورت میں سول سوسائٹی بلتستان نے احتجاج کی کال دی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %