گلگت(پ،ر)عوامی ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام عوامی پریس کانفرنس کانفرنس میں متحدہ اپوزیشن گلگت بلتستان اسمبلی، صدر چیف کورٹ بار گلگت، انجمن تاجران، گلگت بلتستان سپریم کونسل، قراقرم نیشنل مومنٹ سمیت عوامی ایکشن کمیٹی میں موجود سیاسی و مذہبی جماعتوں کی شرکت.مشترکہ پریس کانفرنس میں گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے حصول کیلئے مختلف پلیٹ فارم پر جدوجہد کرنے والے افراد اور جماعتوں کے کردار کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کے ساتھ مشترکہ جدوجہد کے عزم کا اظہار کیا گیا.ساتھ ہی 25 ستمبر کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں اس مسئلے کی سماعت کے حوالے سے کیس کی پیروی کرنے والے تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یہ مطالبہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان 1999 وہاب الخیری کیس کے فیصلے پر فوری طور پر عملدرآمد کراتے ہوئے گلگت بلتستان سے تمام تر وقتی آرڈرز کا خاتمہ کرے.ساتھ تمام جماعتوں کی جانب سے اس بات کا بھی اظہار کیا گیا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں کیس لے جاکر ہم نے اپنا قانونی اور اخلاقی جواز مکمل کیا سپریم کورٹ سے مایوسی کی صورت میں پوری قوم کو حتمی تحریک کیلئے مجتمع کریں گے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا