سکردو(نامہ نگار )گلگت بلتستان تحریک انصاف کے سئنیر ممبر اور صوبایی ڈپٹی کنوینر سید محمد عباس کاظمی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے جس طرح وفاق پاکستان کے نوے فیصد محروم و مظلوم عوام جناب عمران خان صاحب کی انتخابات میں شاندار فتح اور پاکستان کے وزیر اعظم بننے پر خوش اورمطمئن ہیں کہ اب ان کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی نے جو ظلم اور نا انصافیاں کی ہیں ان کا وہ بہت جلد ازالہ کرکے نہ صرف انہیں ایک اطمینان بخش اورخوشگوار مستقبل سے ہمکنار کرے گا اسی طرح گلگت بلتستان کے عوام بھی پر امید تھے کہ جناب عمران خان صاحب گلگت بلتستان کی طرف بھی اپنی توجہ مبذول کریں گے اور یہاں کی بیمار تحریک انصاف کو ایک تندرست و توانا پارٹی میں تبدیل کرنے اور عوامی مشکلات اور تکالیف کا ازالہ کرنے کی طرف شروع دن سے کام کریں گے ۔لیکن خان صاحب کے وزیر اعظم بننے سے لیکر اب تک ان دوڈھائی مہنیوں میں گلگت بلتستان کے عوام کی جملہ محرومیوں کو دور کرنے اور پاکستان مسلم لیگ ن کی تمام کرپشن کو جڑوں سے اکھاڑنے کے لئے کویی توجہ نہیں دی ۔اور گلگت بلتستان کے عوام کی یہ آرزوایک خواب بن گئی ۔ اس اہم ترین خطے کی تعمیر و ترقی تو دور کی بات ہے انہوں نے اب تک یہاں ان کی اپنی پارٹی کی بھی نہ بیمار پرسی کی اور نہ خبر گیری کی ۔اور اس پارٹی کو اپنی کمزور ترین حال میں پھینک کر رکھا ہے جو نہ ان سے لوگ توقع رکھتے تھے اور نہ یہ ان کے مزاج سے ہم آہنگ ہے ۔اس وقت گلگت بلتستان میں تحریک انصاف مختلف ٹکڑوں میں تقسیم ہے ۔ موجودہ صوبایی صدر راجہ جلال حسین نے پارٹی کے اندر اس افراتفری اور انتشار کو سمیٹنے اور تمام ٹکروں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش نہیں کی ۔ شاید ان کے دل میں اس بات کی خواہش ہو لیکن ان کے مشیر اورخوشامدی دوست انہیں اس اہم ترین کام کو اپنے ہاتھ میں لے کر اسے حل کرنے کا موقع ہی نہیں دے رہے ہیں۔خود جلال صاحب میںبھی اتنا جوش و جذبہ اور صلاحیت نہیں کہ وہ اپنے ان دوست نما دشمنوں کو اپنے اپنے لیول پر رکھ کر پارٹی کے جملہ مسائل کوخود حل کریں۔مزید برآن میرغضنفرکی گورنری استعفی دے کر ہنزہ چلے جانے کی مسئلہ کو بھی پارٹی کے کچھ دانشور بہت اچھال رہے ہیں اور یہ کہا جارہا ہے کہ عمران خان صاحب نے راجہ جلال صاحب کو گورنری کے اس خالی کرسی کے لئے چن رکھا ہے ۔بہت سارے لوگوں کی رایے ہے کہ ریٹائرڈ جسٹس جعفر شاہ صاحب گورنر کے پوسٹ کے لیے زیاداہل ہیں۔بہرحال وزیر اعظم صاحب راجہ جلال صاحب اور سید جعفر شاہ ساحب میں سے جس کو بھی گلگت بلتستان کا گورنر بناتے ہیںہم اسے کوش آمدید کہیں گے۔بہر حال پارٹی کے اندر موجود نا اتفاقیوں اور انتشار اوریہ افواہیں پارٹی کو مزید بے حال کرنے کی وجہ بنتی جارہی ہے ۔ لیکن نہ معلوم اب تک جناب عمران خان صاحب نے گلگت بلتستان میں اپنی ہی پارٹی کے بارے یہ خاموشی کیوں اختیار کر رکھی ہے ۔ پارٹی کوزیادہ دیر اس انتشار اور ٹکروں میںچھوڑ رکھنا ہمیں قبول نہیں۔ پارٹی کی صدارت کے لئے کئی اہل اور نا اہل افراد لنگوٹ باندھے تیارکھڑے ہیں ۔پارٹی کے سینیر ممبران اس حق میں ہیں کہ کسی ایسے شخص کو یہ صدارت دی جائے جس میں قائدانہ صلاحتیں ہو اور جو علاقایی اور مسلک کے اعتبار سے متعصب نہ ہو۔ میری نظر میں موجودہ حالات اور عوامی خواہشات کے تناظر میں گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی صدارت کے لئے دیامر ڈویژن سے ڈاکٹرمحمد زمان صاحب کی شخصیت ان کی پارٹی سے دیرینہ اورمضبوط تعلق‘ غیر متعصب مزاج اور دیگر ذاتی صلاحیتوں کی وجہ سے سب سے زیادہ موزون ہے ۔اور وزیر اعظم صاحب ڈاکٹر محمد زمان صاحب کو ذاتی طور پر جانتے ہیں کہ وہ اس منصب اورذمہ داری کے لئے کتنے اہل ہیں ۔عباس کاظمی نے جناب عمران خان صاحب چیرمین پارٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ پارٹی کو جلد از جلد اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لیے کسی مضبوط شخصیت کا انتخاب کرکے یہ ذمہ داری ان کے حوالے کریں۔
گلگت بلتستان کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ رہنما تحریک انصاف سید عباس کاظمی
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا