سکردو( نامہ نگار) مرکزی جامع مسجد امامیہ کے خطیب علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے جمعہ کے خطے میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے سکردو میں خستہ حال سڑکوں کی اپ گریڈ کے کام کو روکنا بلتستان دشمنی قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سکردو انٹر سٹی روڈ کیلئے روڈ میٹلنگ کو معیار کے مطابق یقینی بناتے ہوئے فوری کام شروع کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ خطہ بلتستان کو کس جرم میں ہر سطح پر دیوار سے لگایا جارہا ہے، گلگت میں بیٹھے حکمرانوں کو دیگرریجن کی طرح بلتستان کے مسائل کا بھی ادارک ہونا چاہئے گلگت بلتستان گلگت سٹی اور ہنزہ کا نام نہیں بلکہ سات اضلاع پر مشتمل خطے کا نام ہے۔اُنہوں مزید کہا کہ بلتستان کو نظر انداز کرنا ہمیں کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں۔لہذا حکمران اپنا قبلہ درست کریں اور سکردو میں روڈ میٹلنگ کے کام کو جلداز جلد شروع کریں۔
قائد بلتستان شیخ محمد حسن جعفری کی جانب سے ایک بار پھر حکومت کو دبنگ للکار۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا