سکردو( نامہ نگار خصوصی ) سکردو کے نواحی علاقے میں موجود تعمیر ملت پبلک اسکول نامی ایک اسکول نے یوم دفاع اور یوم پاکستان کے پروگرامز میں کم عمر طالب علم لڑکیوں سے رقص کروا کر ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردیا۔ سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی طرز پر رقص اور تالیاں دیکھ کر لوگوں نے شدید تنقید کرنا شروع کیا تو چند ہی گھنٹے میں وہ ویڈیو تعمیر ملت پبلک اسکول کے فیس پیج سے ڈلیٹ کردیا۔ عوامی حلقوں میں اس حوالے سے شدید تشویش پایا جاتا ہے۔
اس قسم کے رقص کو کسی بھی حوالے سے ٹبیلو نام نہیں دیا جاسکتا بلکہ ایک طرح سے رقص کیلئے اسٹیج سجایا تھاجہاں موسیقی کے دھن پر کم عمر طالب علم لڑکیوں سے رقص کرایا جو علاقے کی ثقافت اور مذہبی اقدار کی مکمل طور پر خلاف ورزی ہے۔ سوشل میڈیا احتجاج کیا جارہا ہے کہ سکردو جیسے شہر میں تعلیم کے نام پر اس قسم کے حرکات مستقبل کیلئے بہت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ نجی اسکولوں میں کبھی ثقافت کبھی کسی اور قسم کے ایام کے نام پر ایک سازش کے تحت کم عمر لڑکیوں کو رقص کی طرف راغب کیا جارہا ہے ۔لہذا بلتستان کے علمائے کرام کو پانی سر سے گزر جانے سے پہلے اس قسم کے غیراخلاقی حرکات کے خلاف سخت ایکشن لینے کیلئے محکمہ تعلیم کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔
سکردو کےنجی سکول میں یوم دفاع کے نام پر لڑکیوں کا رقص۔ سوشل میڈیا پرہلچل مچ گیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا