کپتان نے وزیر اعظم بننے سے پہلے ہی منتخب ہونے والے وزراء کی اُمیدوں پر پانی پھیر دیا۔

0 0

اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں کا میں خود محافظ ہوں ٗ نہ خود پروٹوکول لوں گا اور نہ لینے دوں گا۔نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہیں گے تاہم منسٹر انکلیو کے اسپیکر ہاؤس میں قیام پر غور جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے وزیراعظم اوروفاقی وزرا سمیت صوبائی وزرا کا پروٹول کم سے کم رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ تمام وزرا عمران خان کے بنائے گئے ایس او پیز کے پابند ہوں گے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہ خود پروٹوکول لوں گا اور نہ کسی کو لینے دوں گا جب کہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں کا میں خود محافظ ہوں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %