گلگت (پ،ر)پاکستان تحریک انصاف نے کبھی گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنانے کا وعدہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی پی ٹی آئی جھوٹے وعدوں کی قائل ہے البتہ تحریک انصاف نے کرپٹ چور ٹھیکیدار مافیا اور کو پکڑ کر قوم کا ایک ایک پیسہ وصول کرنے اور ان کو جیل کے سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کا وعدہ قوم سے ضرور کیا ہے جس کی شروعات اڈیالہ سے ہوچکی ہے اور بہت جلد گلگت بلتستان میں بھی ایک وائٹ کالر کرپٹ اور چوروں کا کڑا اور بے رحم احتساب شروع ہوگا۔ان خیالات کا اظہار گلاب شاہ آصف کوارڈنیٹر ممبر شپ پی ٹی آئی گلگت بلتستان نے ایک بیان میں کہا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف گلگت بلتستان کا اسلام میں کوئی اجلاس ہوا ہے اور نہ ہی صوبائیحکومت ہٹانے کی کوئی بات ہوئی ہے ایک مقامی اخبار (جو کل تک مسلم لیگی صوبائی حکومت کی کرپشن اور غیر قانونی اقدامات پر پردہ ڈال رہی تھی) 25 جولائی کے بعد خود ساختہ خبریں لگا کر سیاسی ماحول کو خراب کرنا اور ذاتی مفادات کے حصولکیلئے صوبائی حکومت کو بلیک میل کررہی ہے۔ایسی ہر جھوٹی خبر کی ہم بھر پور مزمت کرتے ہیں انہوں نے کہا بے گانے شادی میں عبداللہ دیوانے کی طرح وزیر اعلی سرکاری پروٹوکول میں ال پارٹیز میں شرکت کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا انہوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف کو صوبائی حکومت گرانے کی کوئی جلدی نہیں ہے کسی کی ذاتی خواہش کو پی ٹی آئی نہیں روک سکتی، انہوں نے کہا تحریک انصاف گلگت بلتستان کی ایک وفد بہت جلد وزیر اعظم اور مرکزی قیادت سے ملاقات کرکے خان صاحب اور مرکزی قیادت کے مشاورت کے بعد تحریک انصاف گلگت بلتستان اپنے ائندہ کا لائحہ عمل باہمی مشاورت کے بعد طے کریگی انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کے الیکشن میں تحریک انصاف گلگت بلتستان کے کارکنوں اور کپتان کے کھلاڈیوں نے جس نظم و ضبط اور جوش و جذبے سے جشن منایا ایک اہک کارکن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن نظم ضبط کا خیال کرتے ہوئے علاقے میں پارٹی کو فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کے وقاق کے الیکشن اور انصاف کی حکومت بننے کے اثرات بہت جلد گلگت بلستان میں داخل ہونگے اور پھر گلگت بلتستان کے عوام کو کرپٹ مافیاز چھٹکارہ مل جایئگا۔
تحریک انصاف نے گلگت بلتستان کیلئے پانچویں صوبے کا وعدہ نہیں کیا، جو وعدہ کیا ہے اس پر عمل کیا جائے گا۔رہنما تحریک انصاف
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا