اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کرپشن اور بدیانتی پر نااہل ہونے والے نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے دوران تفتیش تہلکہ خیز انکشافات کر دئیے۔نجی ٹی وی کے مطابق فواد حسن فواد نے کہا کہ جو کچھ کیا شہباز شریف کی ایما پر کیا ہے۔نیب نے سوال کیا کہ کس کے کہنے پر آشیانہ اقبال پراجیکٹ کا ٹھیکہ بدلا ؟ تو فواد حسن فواد کا کہنا تھا کہ جو کچھ بھی کیا سابق وزیر اعلی شہباز شریف کے کہنے پر کیا۔فواد حسن فواد سے یہ بھی پوچھا گیا کہ جو انکوائری کمیٹی وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے بنائی تھی جس کے سربراہ اس وقت کے صوبائی وزیر خزانہ طارق باجوہ تھے ۔تو وہ پانچ رکنی کمیٹی کی رپورٹ آپ نے کس کے کہنے پر دبائی تھی ؟۔تو فواد حسن فواد نے جواب دیا کہ انہوں نے شہباز شریف کے زبانی احکامات پر عمل کرتے ہوئے اس کمیٹی کی رپورٹ دبائی تھی۔کیونکہ شہباز شریف کو لگتا تھا کہ یہ رپورٹ ان کی مرضی کے خلاف ہے۔اس صورتحال کے بعد شہبازشریف کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گیا ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا