پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔

0 0

کراچی ( نیوز ڈیسک ) پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور امریکی ڈالر 127 روپے 50 پیسے کی سطح تک پہنچ گیا۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 5 روپے 95 پیسے کے اضافے کے بعد 127 روپے 50 پیسے تک ہو گئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 126 روپے 50 پیسے ہو گئی۔ دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 5 روپے 60 پیسے کے اضافے سے 165 روپے 8 پیسے ہو گئی، اس کے علاوہ یورو کی قدر 4 روپے 43 پیسے کے اضافے سے 145 روپے72 پیسے ہوگئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ساڑھے 7 ماہ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 20 روپے30 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، 30 مارچ 2018ء کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 115 روپے 50 پیسے تھی جو آج بڑھ کر 125 روپے 50 پیسے کی سطح پر آ گئی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %