پیپلزپارٹی کے رہنما نے جی بی آرڈر 2018عوامی خواہشات اور مفادات سے متصادم اور خطرناک اور حمایت کروالوں خطے کے دشمن اور مفاد پرست قرار دے دیا۔

0 0

گلگت(چیف رپورٹر) آرڈر 2018عوام کی خواہشات اور مفادات سے متصادم اور خطرناک ہے موجودہ ارڈر کی حمایت کرنے والے جی بی کے دشمن اور مفاد پرست ہے۔یہ بات پی پی پی گلگت بلتستان کے رہنماء محمد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا انھوں نے کہا کہ ایسے افراد کا جی بی کی عوام محاسبہ کرے گی موجودہ ارڈر سے خطے کی عوام کی پہچان کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی ہیں تمام اختیارات کا چشمہ وزیر اعظم ہونگے گلگت بلتستان کو ہانگ کانگ بنانے والے بتائے کہ انکا تعلق کہاں سے ہیں اور حیثیت کیا ہے اب غیر منتخب افراد جی بی کی تقدیر کا فیصلہ کرینگے موجودہ ارڈر کے زریعے سے جی بی کے عوام کو بدترین غلامی کی طرف دھکلینے کی مزموم کوشش کی گئی ہیں جسکو کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا ہے موجدہ حکمران جی بی کے دشمنی میں اتنا اگے نہ جائے کہ ان کے لئے واپسی ناممکن ہو اور چپھنے کی جگہ نہ ملے ۔حفیظ الرحمن کے ساتھ تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی نہیں ہے اس لئے غیر منتخب افراد کے زریعے حکومت چلانے کی ناکام کوشش ہورہی ہیں اگر موجود ارڈر عوام کے حق میں ہوتا تو بحث کے لئے اسمبلی مین پیش کیا جاتا مگر اس ارڈر کو صرف قاری حفیظ کے علاوہ کسی دوسرے ممبر یا وزیر کے پاس بھی نہیں ہیں اور مسلم لیگ ن کے ممبران اپنے مفادات کے لئے قاری حفیظ کے حق میں صرف بے بنیاد اخباری بیانات دے رہے ہیں۔انھوں نے کہا چور دروازے سے مشیر اطلاعات جسیے غیر سنجیدہ اور غیر منتخب چور کے زریعے مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے حالات خراب کروانا چاہ رہی ہیں جبکہ وزیر اعلی ہواس باختہ ہوکر ایک دفعہ پھر مزہب کا سہارا لینے کی کوشش کررہا ہے اور فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کررہا ہے لہذا پاک فوج وزیر اعلی کے کڑی نظر رکھے کیونکہ وزیر اعلی نواز شریف و مودی کے یار ہے ان کا ایجنڈا ملک عزیز میں فسادات کروانا ہے اس لئے وفاق میں حکومت کی اخری دنوں میں مسلم لیگ ن اور وزیر اعلی گلگت بلتستان میں فرقہ واریت پھیلانا چاہتے ہیں اگر گلگت میں حالات خراب ہوئے تو اس کی زمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website