ملازمت کسی بھی قوم کی معیشت کے استحکام کا بنیادی پیمانہ ہے ، بے روزگای کسی علاقے کی کمزور معیشت کا پتہ دیتی ہے ، گلگت بلتستان وہ علاقہ ہے جہاں نجی اور سرکاری سطح ہر ملازمت کے مواقع کافی کم ہیں ، نجی سطح پر ملازمت کے مواقع تو انتہائی محدود ہیں ، ایسے میں ہمیں سوچنا پڑے گا کہ مستقبل میں بڑھتی ہوئی آبادی اوریونیورسٹی کاجز سے فارغ ہونیوالی لاتعداد افراد قوت کو کسی طرح اکاموڈیٹ کیا جانا ہے اور کس طرح گلگت بلتستان کی معیشت کو بہتر کرنا ہے اور اپنے لوگون کی معیار زندگی بہتر کرنا ہے ، سی پیک میں یکسر طور پر نظر انداز کرنے کے بعد چین سے افغانستان کیلئے گلگت بلتستان کے علاقوں سے گزرنے والے روٹ پر ذرائع کے مطابق پاکستان اور چائینہ کے درمیان مذاکرات ہو رہے ہیں اور گلگت بلتستاں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے ، کہنے کا مطلب ہے کہ ہم سی پیک سے کسی فائدے کی توقع رکھے بغیر دوسرے ذرائع پر دھیاں دیں ، نا اہل اور اپنے حقوق سے غافل حکمرانوں نے اپنی کرسی کی خاطر ملک کے مقتدر حلقوں کے سامنے کبھی بھی علاقے کے حقیقٰی ایشوز کو ایڈرس کرنے کی کوشش نہیں کیں ایسے میں کسی طور بھی سی پیک جیسے میگا پراجیکٹ جو پوری دنیا میں ایک معاشی انقلاب برپا کرنے کیلئے تیار ہے سے گلگت بلتستان کو کچھ ملتا دکھائی نہیں دیتا ۔ ایسے میں ہمیں دوسرے ایسے مواقع ڈھونڈنا ہے جس کے ذریعے ہم اپنی عوام کو معاشی میدان میں بہتری کی طرف لے جا سکیں ،میں سمجھتا ہوں کہ پچھلے کچھ عرصے میں سوشل میڈیا کی مہربانی سے گلگت بلتستان کی خوبصورتی کے چرچے ملک بھر میں ہر خاص و عوام کی زبان پر ہیں ۔ پورے ملک اور بیروں ملک سے لاکھوں سیاح کا گلگت بلتستان کی طرف سفر کرنا ہمارے لئیے معاشی استحکام کا ایک پورا دروازہ کھول چکا ہے ، اب دیکھنا یہ ہے کہ ہم کس طرح اس موقع کو اپنے عوام کیلئے روزگار میں بدل سکتے ہیں۔ سیاحت سے جانے جانے والے یورپی ملک سویٹزرلینڈ اس وقت سالانہ 35 ارب فرانگ یعنی تقریبا 4 ہزار ارب روپیئے سالانہ صرف سیاحت سے کماتا ہے اور 14 لاکھ( یعنی گلگت بلتستان کی پوری آبادی جتنی ) سے زیادہ لوگوں کا روزگار صرف سیاحت سے جڑا ہوا ہے۔ مصر کی جی ڈی پی میں سیاحت کا 12 فیصد کا حصہ ہے ، 2010 میں مصر نے سیاحت سے 12۔5 ارب ڈالر کمائے ۔ گلگت بلتستاں کو قدرت نے اللہ ربّ العزت نے انتہائی خوبصورت خطہ سرزمین سے نواز ا ہے جہاں ایڈونچر سے بھرپور ٹورازم ،،قدرتی حسن و خوبصورتی کے مناظر سے مزین مقامات کے علاوہ تاریخی مقامات کثیر تعداد میں موجود ہیں۔ سرزمین گلگت بلتستان کے قدرتی مناظر میں آسمان کو چھوتی برف پوش پہاڑی چوٹیاں ، خوبصورت آبشار یں، چشمے و جھرنے ، سرسبز گھنے جنگلات سے بھر ے پہاڑ اور وادیاں ، خوابوں سے بھری رومان خیز جھیلیں اور وسیع و عریض دنیا کے مشہوراور سرد ترین صحرا شامل ہیں۔ایسے میں سیاحت کو ایک نڈسٹری کا درجہ دیکر حکومتی سرپرستی میں گلگت بلتستان کو جنت بنا سکتے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اس انڈسٹری پر توجہ دے اور اس سے فائدہ اٹھائیں ، محدود آبادی اور حکومت پاکستان کے دست نگر ہونے کی بناء پر گلگت بلتستان اب تک معاشی طور پر مظبوط نہ ہو سکا ، ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت باقاعدہ اپنی سرپرستی میں سیاحت کو فروغ دینے اوراسے ایک انڈسٹری بنانے مین کردار ادا کرے ، تمام سیاحتی مقامات تک رسائی کیلئے سڑکیں تعمیر کریں، اور حکومت کی طرف سے ان پر کیمپنگ اور رہائش کے دوسرے ذرائع تعمیر کریں ، اس حوالے سے ایک مرکزی پالیسی کے تحت سیاحتی مقامات پر حکومت گیسٹ ہاوسز تعمیر کریں یا کیمپنگ کیلئے مناسب انتظام کرے ایسا فوری طور پر ممکن نہیں ہے تو حکومت فرنچائزرز کے ذریعے بھی یہ کام کر سکتی ہے ، شہروں میں ہوٹلوں اور گیسٹ ہاوسز کوریگولرائز کریں اور من مانے طریقے سے سیاحوں کو لوٹنے سے روکیں تاکہ ہمارا بنایا بنایا امیج برباد نہ ہو، سیاحتی مقامات کو دنیا میں یا کم از کم اندروں ملک متعارف کرانے کیلئے اقدامات کریں ،اس حوالے سے نیشنل ٹیلیویزن چینلز پر اشتہار ، ڈاکومنٹریزبھی چلائی جا سکتی ہے ۔ میں سمجھتا ہوں گلگت بلتستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے حوالے سے سیاحت بہترین ذریعہ ہے ، اگر یہ کام ہم نے کل کرنا ہے تو کل کی بجائے آج ہی کر لیں تاکہ ہم ان اہم مواقع سے زیادہ سے زیادہ اور بروقت فائدہ اٹھا سکیں ۔
تحریر: انجینئر شبیر حسین
More Stories
شاہراہ بلتستان ،شاہراہ قراقرم کی زبوں حالی اور سیاحت کا مستقبل۔
دیرینہ کارکنوں کی قربانیاں اور سیاسی جماعتیں
اقوام متحدہ میں گلگت بلتستان کا مقدمہ ہے یا نہیں ؟