مے فنگ کیا ہے اور کیوں منائی جاتی ہے ؟

1 0

مے فنگ کیا ہے اور کیوں منائی جاتی ہے ؟ اس سلسلے میں مختلف روایات ہیں؛ٰ کچھ لوگ کہتے ہیں یہ تبتی کیلنڈر کے مطابق نیا سال کا جشن ہے ؛ کچھ لوگ اسے سردیوں کی خاتمے کی نوید سمجھتے ہیں ؛ جبکہ کچھ مؤرخین اسے ظالم بادشاہ عبدا خان جسے تاریخ نے می زوس (آدم خور) کا نام دیا ہے سے جوڑتے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے عبدا خان کی ظلم و بر بریت انتہا کو پہنچی تو علاقے کے لوگوں نے ایک جشن میں اسے قتل کردیا وہ اکیس دسمبر کی رات تھی ؛ لوگوں نے سوچا کہ اب اس ظالم بادشاہ سے ہمیشہ کے لیے جان چھوٹی مگر شومئ قسمت کہ اگلے سال ٹھیک اسی رات کو اچانک کسی گھر کے روشندان سے آگ کا ایک شعلہ مہیب آواز کے ساتھ نموددار ہوتا اور کسی کو لپیٹ میں لیتا اور غائب ہوتا۔ کچھ سال تک یہ سلسلہ چلتا رہا ایک سال اسی رات کو اکی گھر پہ شعلے نے حملہ کیا تو اس عورت نے ڈر کے مارے بے ساختہ چولہے سے شعلوں سے گھری لکڑی اس حملہ آور شعلے کی جانب کی اور اس آگ کے سامنے آتے ہی ایک مہیب چیخ کے ساتھ وہ شعلہ واپس پہاڑوں کی جانب غائب ہوا ؛ لوگوں کو ایک آسان نسخہ ہاتھ لگا اور اگلے سال سے اسی رات تمام رعایا آگ کے شعلے بلند کرتے گھروں سے باہر نکلے تب سے ہر سال اکیس دسمبر کی رات تبت کے لوگ آگ لے کے نکلتے ہیں ۔بلتستان میں سیرمیک؛ غندوس اور گنوخ نامی گاؤں میں یہ جشن دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا تاہم ماڈرن ازم کے عفریت کے پنجے میں یہ خوبصورت تہوار بھی سسک سسک کے دم توڑ دیا۔ اسی لیے بلغاری نوحہ کناں ہے

مید۔پہ نا چنگ رگانوے نوروز ؛ غدیر نا اود سپاری

چیگ تو نا یود لق کھروسے ؛ نی ستروق پو بر ژھم یود لوسے

 

 

تحریر ممتاز ناروی

Happy
Happy
25 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
50 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
25 %
× News website