خطہ بے آیین گلگت بلتستان پچھلے ستر سالوں سے
بنیادی انسانی حقوق سمیت آینی حقوق سے محرم رکھ کر یہاں کے عوام کو شدید مشکلات میں رکھا ہوا ہے.اپنی مدد آپ ڈوگروں سے لڑ کر آزاد ہونے پر بلا مشروط پاکستان سے الحاق ہوے لیکن بدقسمتی سے پاکستان حکومت نے ہر دور میں اس اعظیم خطے کو نظر انداز کیا اور کر کررہی ہے. گلگت بلتستان کے عوام نے کشمیری ڈوگرہ کے حملوں کے خلاف لڑ کر آزادی حاصل کی وہی دوسری جانب عرصہ دراز سے حکومت پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کی سولی پر لٹکائے جانے خلاف بھی آواز بلند کی جارہی ہے ۔ 1947سے اب تک حقوق سے محروم اس خطہ کے عوام کے حقوق کی طرف کسی کی توجہ نہیں . 4000 مربع کلومیٹر پر پھیلے پاکستان کے زیر انتظام علاقوں کو خود مختار ریاست قرار دیا اور ووٹ سمیت تمام اختیارات دیے وہی گلگت بلتستان کے28000مربع کلو میٹر جس میں اکثریت شیعہ مسلمانوں کی آبادی ہونے کی بنیاد پرنہ صرف و تمام حقوق نہیں ملے بلکہ شناختی سند و عدلیہ وغیرہ تک رسائی کے حقوق سے محروم رکھا گیا ۔ اور یہی صورت حال اب بھی جوں کی توں ہے ۔جبکہ 21لاکھ کی آبادی پر مشتمل گلگت بلتستان کے عوام کو ابھی وہ تمام حقوق نہیں جو خطہ لداخ کے عوام کو ہے ۔ اس سلسلے میں جایز حقوق کیلے احتجاج کرنے والے رہنماوں اور بہت سے قوم پرست رہنماوں کو زندانوں اور جلاوطن کی زندگی برداشت کرنی پڑ ی ۔ جس کی جانب کسی کی توجہ نہیں ۔ اور ابھی تک بہت سے قوم پر ست رہنما جن میں منظور حسین پروانہ ، نواز خان ناجی ، عبدالحمید خان ، باباجان ، شہزاد آغا جیسے رہنما وں کو کئی باراسیررکھا گیا اور ان کی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی.چونکہ یہ علاقہ سی پیک کیلے انتہای اہم حصہ سمجھا جاتا ہے اسی لیے اب پاکستان حکومت یہاں کے عوام کو اب عبوری سٹ اب دے کر اس سنگ میل کو کامیاب کرنا چاھتی ہے جس کیلے اب باقاعدہ قومی اسمبلی میں راے دہی سے قانون میں ترامیم کر کے سینٹ اور اسمبلی میں نمایندگی دینے پر سوچ رہی ہے .ادھر پاکستان حکومت گلگت بلتستان کو عبوری سٹ اب دینے کی بات کرتے ہے جبکہ یہاں وفاق سے ہی بیجھے گے بیوروکریٹس حالصہ سرکار کی نام پر زمینوں کی خرید و فروخت پر پابندی لگا کر ایک دفعہ پھر یہاں کے پر امن فضا کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے.پہلے یہاں پر سٹیٹ سبجیکٹ رول‘ نام کا قانون نافد تھا جس کے تحت یہاں صرف مقامی لوگوں کو ہی سرکاری ملازمتیں کرنے، سیاسی عہدے رکھنے اور جائیدادیں خریدنے کا حق حاصل تھا۔ لیکن ستر کی دہائی میں سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں اسے ختم کر دیا گیا۔بھٹو نے سوچ سمجھ کراس فیصلے پر عمل درامد کرای. جس کا اصل مقصد کسی دن تفصیل سے قارین کی نذر کرونگا. لیکن اب یہاں اس اہم ایشو کو لے کر بڑی سازش ہو ہورہی ہے جس میں بڑے بڑے لوگ شامل ہیں.گلگت بلتستان کے عوام عمران خان حکومت اور بڑھتی ہوی مہنگای سے تنگ ہے. ایکطرف دیکھا جاے تو یہ اہم خطہ وسایل سے مالا مال ہے یہاں سے گزرنے والی دریا سندھ پر ہر ایک کلومیٹر پر ڈیم بنا کر ان ڈیموں سے اربوں روپے بجلی کی مد میں کما سکتے ہے ساتھ ہی نیشنل گڑڈ سے منسلک ہو کر معیشت کو مضبوط تر بنا سکتے ہے اس کے علاہ سیاحت اور منرلز سمیت سی پیک میں بھی جامعہ حکمت عملی سے جی بی کی معیشت مضبوط بنا سکتے ہے لیکن یہاں کے عوام اور رہنما سبھی ایک ہو کر ان اہم وسایل کو بروے کار لانے کی ضرورت ہے ان سیکٹرز پر اگر ہم سنجیدگی سے کام کرے تو یقین جانے کسی کی اگے بیگ مانگنے کی کوی ضرورت نہیں .ستر سالوں سے گلگت بلتستان کے عوام دربدر کے ٹھوکریں کھا رہی ہے لیکن پاکستان حکومت ٹس سے مس نہیں .اج تک صرف بلند بانگ دعوے ہی کررہی ہے .یہاں کے مفکرین سمیت اہم شخصیات سول سوسایٹی و دیگر حقوق کیلے آواز بلند کرنے والے تنظیمیں پاکستان سے یہ مطالبعہ کرتے ہیں کہ کشمیر کے حل ہونے تک عبوری آئینی صوبائی پیکچ میں سٹیٹ سبجیکٹ رول کا نفاذ یقینی بنایا جائے تاکہ عوامی زمینوں کو بندر بانٹ سے بچایا جاسکے اور قدرتی وسائل کا تحفظ ممکن ہوگا عبوری آئینی صوبہ میں ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ آف گلگت بلتستان کا قیام عمل میں لایا جائے جس سے ججز کی تعیناتی آزاد کمیشن کے زریع میرٹ پر ہو اور عدلیہ انتظامیہ کے اثر سے آزاد اور خودمختار ہو گلگت بلتستان میں پائی جانے معدنیات اور زمینوں کا الاٹمنٹ بیوروکریسی کے بجائے مقامی کونسل کو حاصل ہو معدنیات سے حاصل ہونے والی آمدنی پاکستان کے بجائے گلگت بلتستان میں عوامی و فلاحی کاموں کیلئے استعمال میں عبوری آئینی صوبہ میں سینٹ نما کونسل کو ختم کیا جائے جسکا آدھے سے زیادہ ممبران غیر مقامی ہے جن کا گلگت بلتستان سے متعلق فیصلہ سازی اور قانون سازی کرنا کوئی آئینی و قانونی جواز ہی نہیں بنتا ہے عبوری آئینی صوبہ میں گلگت بلتستان کی تمام اضلاع کیلئے ایک ایک قومی اسمبلی اور سینٹ میں نمائندگی دی جائے عبوری آئینی صوبہ کی صورت میں گلگت بلتستان کو پاکستان کی تمام آئینی مالیاتی اداروں میں نمائندگی دی جائے گلگت بلتستان کو سی پیک میں جیو پولیٹکل حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکا جائز حصہ دیا جائے گلگت بلتستان کو ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ ٹیکس سے مکمل طور پر مستثنا قراردیا جائے دریائے سندھ گلگت بلتستان سے نکلتا ہے عرصہ دراز سے اربوں روپے رائیلٹی صوبے کو ملتا ہے دریائے سندھ کی رائیلٹی گلگت بلتستان کو دیاجائے اور جی بی میں سیاحتی ترقی کے مزید اقدمات کیے جائے کیونکہ گلگت بلتستان، چین پاکستان اقتصادی راہداری کا دروازہ ہے۔ یہاں پاکستان کی جانب سے صوبائی نظام تو نافذ کیا گیا ہے اور اب باقاعدہ عبوری سٹ اب دینے کی بھی بات چل رہی ہے جو کہ اس اہم سنگ میل کو کامیاب کرنے کیلے انکی مجبوری ہے۔گلگت بلتستان کو پاکستان میں ضم کرنے کا فیصلہ ملک کی سلامتی مفادات کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ سی پیک کے راستے کو محفوظ کیا جائے۔ اور اس حوالے سے ضروری ہے کہ مقامی لوگوں کے تحفظات کا ازالہ ہو اوراس علاقے پر سے سیاسی غیر یقینی کی کیفیت کو دور کیا جائے۔ظاہر ہے حکومت کو نیا صوبہ بنانے کے لیے آئین میں تبدیلی کرنا ہو گی۔ جو پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت سے ہو گی۔ یہ اپوزیشن کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔ لیکن اپوزیشن پارٹیاں اس معاملے کو الیکشن تک التوا میں رکھنا چاہتی ہیں .ان تمام معاملات میں اصل مسلہ یہ ہے کہ ہماری لیڈر شب چند مراعات اور پیسوں کیلے بکے ہوے ہیں جن کی خاموشی سے یہاں کی حقوق کیلے احتجاج کرنے والوں کو شیڈول فورتھ میں شامل کر کے ان سے زیادتی کرتے ہے حال ہی میں معروف صحافی حامد میر سے جی بی کے ایک صحافی نے شڈول فورتھ کی اطلاق گلگت بلتستان کے رہنماوں پر کیوں کا سوال کیا جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوے کہا کہ اس کا زمہ دار آپ لوگ ہو جی بی کے عوام ہو کیونکہ آپ نے ہی ان وفاقی نمایندوں کی جماعت کو ووٹ دیا آپ نے ہی وہاں ان کی جماعت کے نمایندوں کو کامیاب کرای آپ میں یہ جرات ہونا چاہیے کہ ہم نے آپ کو ووٹ دیا اس کا صلہ ہمارے قوم پرستوں کو شیڈول فورتھ میں شامل کر کے دہشد گرد ثابت کرنا سراسر نا انصافی ہے مگر بدقسمتی سے ایسا نہیں کہتے .جس کی نتیجے میں ایسا ہی ہوتا رہے گا.ستر سالوں سے گلگت بلتستان کے عوام پاکستان سے امید لگا رکھی ہے کہ پاکستان ہمیں آینی سٹ اپ دینگے .اور امید ہی کرتے ہے کہ اس بار پاکستان گلگت بلتستان کو سنٹ اور اسمبلی میں ضرور نشتیں مختص کرینگے. تاکہ یہاں کے عوام حق حاکمیت اور حق ملکییت پر بات کر سکے.
تحریر:مظاہر ہلال آبادی
More Stories
شاہراہ بلتستان ،شاہراہ قراقرم کی زبوں حالی اور سیاحت کا مستقبل۔
دیرینہ کارکنوں کی قربانیاں اور سیاسی جماعتیں
اقوام متحدہ میں گلگت بلتستان کا مقدمہ ہے یا نہیں ؟